12 روزہ جنگ
-
12 روزہ جنگ میں ایران فاتح رہا، دوبارہ حملہ تو بھی ایران ہی جیتے گا، افغان طالبان
افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان نے ایران کو طاقتور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے ساتھ حالیہ جنگ میں کامیاب رہا۔
-
12 روزہ جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت، ٹی وی پروگرام میں میزائل لانچر کی نمائش+ تصاویر
پروگرام ’’مہدیہ معلّی‘‘ کے پروڈیوسر سعید ستودگان نے کہا ہے کہ اس سیزن میں 12 روزہ جنگ کے شہدا، زخمیوں اور ایرانی عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔
-
ایران نے اسرائیلی ڈرونز کا ملبہ عوام کے سامنے پیش کردیا+تصاویر/ویڈیو
22 بہمن کی ریلی کے موقع پر تہران کے آزادی اسکوائر میں 12 روزہ جنگ کے دوران مار گرائے گئے اسرائیلی ڈرونز کی باقیات کی نمائش کی گئی۔
-
ایران کے خلاف جارحیت کی صورت میں اسرائیل سمیت پورے خطے کو سنگین نتائج بگتنا پڑے گا
اسرائیلی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی جارحیت کے نتیجے میں خطے میں شدید اور وسیع پیمانے پر کشیدگی جنم لے سکتی ہے، جس کے اثرات سیاسی، عسکری اور اقتصادی سطح پر دور رس ثابت ہوں گے۔
-
ایران پر حملے کا دعویٰ دم توڑ گیا؛ ٹرمپ کی خفت، نیتن یاہو کا خوف بے نقاب
معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے لکھا ہے کہ ایران پر حملے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں اور درحقیقت امریکہ عرب ممالک کے دباؤ اور ایران کی طاقت کے باعث پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا، جبکہ صہیونی قیادت ایرانی میزائلوں سے شدید خوف میں مبتلا ہے۔
-
ٹرمپ کی دھمکیاں کھوکھلی، امریکہ تنہا جنگ نہیں لڑ سکتا، ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، عرب تجزیہ نگار
ممتاز عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی دھمکیاں عملی حملے میں تبدیل ہونے کے امکانات کم ہیں، تاہم اگر امریکہ نے کسی بھی سطح پر جارحیت کی تو ایران کا جواب نہایت سخت، ہمہ گیر اور پورے خطے تک پھیلنے والا ہوگا۔
-
ٹرمپ بہت بولتا ہے، جواب اسے میدانِ عمل میں ملے گا، سینئر فضائیہ کمانڈر پاسداران انقلاب
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ ایران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا فیصلہ کن اور عملی جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔
-
رہبر انقلاب اور ایرانی قوم کی استقامت سے امریکی سازش ناکام ہو گئی، بادامچیان
مؤتلفہ اسلامی پارٹی کے مرکزی کونسل کے سربراہ اسداللہ بادامچیان نے کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست قیادت میں امریکہ نے پہلے فوجی حملے اور پھر ملک کے اندر انتشار پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا، لیکن رہبرِ انقلاب، ایرانی عوام اور انقلابی قوتوں نے اس سازش کو مکمل طور پر ناکام بنادیا۔
-
اطمینان رکھیں، ایران ہر دن پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہے، ایڈمرل سیاری
ایرانی فوج کے اعلیٰ عہدیدار ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور بہتر ہو رہی ہیں، جبکہ دشمن کی تمام سازشیں عوامی بصیرت کے باعث ناکام ہو چکی ہیں۔
-
ایران کی سالمیت کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ ڈالیں گے، جنرل حاتمی
ایرانی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
-
ایرانی مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں، ریئر ایڈمرل سیاری
ایرانی فوج کے اعلیٰ عہدیدار ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج انتہائی بلند سطح کی تیاری اور صلاحیت رکھتی ہیں۔
-
12 روزہ جنگ میں ناکامی کے بعد دشمن نے نرم جنگ اور فسادات کو نیا ہتھکنڈہ بنا لیا ہے، میجر جنرل موسوی
ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت 12 روزہ جنگ میں شکست کے بعد ملک میں بدامنی اور فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
تہران میں فاتحِ خیبر کی علامتی یادگار کی رونمائی، عوام کی بھرپور شرکت
تہران کے تاریخی امام خمینی اسکوائر میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت اور شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر فاتحِ خیبر کی عظیم الشان علامتی یادگار کی رونمایی کی گئی، جس میں لاکھوں شہریوں سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی قوم کا طوفانی رد عمل؛ سوشل میڈیا پر ”ترامپ غلط کرد“ ٹرینڈ کر گیا
امریکی صدر کی ایران میں مداخلت اور فوجی دھمکیوں پر مبنی بیان کے بعد ایرانی صارفین نے ایکس پر ایک طاقتور مہم شروع کی ہے۔
-
ایران کے ہاتھوں اسرائیل کو بھاری نقصان، اصل اعداد و شمار چھپائے جارہے ہیں، میجر جنرل عبداللہی
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں صہیونی حکومت کو کاری ضربیں لگیں، بھاری نقصانات کے باعث تل ابیب جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوا۔
-
ایران پر آنچ نہیں آنے دیں گے، دشمن کو ہر غلطی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ایرانی آرمی جنرل اسٹاف
ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
-
ایرانی فوج دشمن کے کسی بھی اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار
ایرانی فوج نے 2009 کے فتنے کے خلاف عوامی بصیرت آموز اتحاد کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایرانی قوم کے دفاع اور دشمن کے کسی بھی غلط حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔
-
مغربی اشتعال انگیزی کے باوجود ایران نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، سرگئی لاوروف
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب کی مسلسل اشتعال انگیزیوں اور بلیک میلنگ کے باوجود ایران نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا ہے۔
-
کرسمس کی خوشیاں بانٹنے ایرانی صدر عیسائی شہید کے گھر پہنچ گئے
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایران کے عیسائی شہید رازمیک خاچاطوریان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔
-
12 روزہ جنگ میں ثابت کیا کہ ایران دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتا، عراقچی
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران 12 روزہ جنگ کے دوران اصول، قومی مفادات اور معیشت کی حفاظت کے لیے ڈٹ کر مزاحمت کی جس کے نتیجے میں دشمن عقب نشینی پر مجبور ہوا۔
-
12 روزہ جنگ میں ایرانی خواتین نے عزم و استقامت کی نئی تاریخ رقم کر دی، جنرل حاتمی
ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے ایرانی پارلیمنٹ کے خواتین اور فیملی فریکشن کے اراکین سے ملاقات میں دفاع مقدس اور حالیہ 12 روزہ اسرائیلی جارحیت کے دوران ایرانی خواتین کے تعمیری اور فیصلہ کن کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
-
امریکہ مذاکرات نہیں تسلیم چاہتا ہے؛ جو کبھی نہیں ہوگا، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے امریکی مندوب کی جانب سے یورینیم کی صفر درصد افزودگی کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے سفارتی لبادے میں چھپی دھمکی قرار دیا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایران کی بڑھتی ہوئی میزائل طاقت نے اسرائیل کی نیندیں اڑا دیں
اسرائیلی و امریکی میڈیا اور سابق فوجی و انٹیلی جنس حکام کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل تل ابیب کے لیے ایٹمی پروگرام سے بھی بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔
-
پوری میزائل طاقت استعمال نہیں ہوئی، وقت پڑنے پر دشمن پر قہر بن کر ٹوٹ پڑیں گے، جنرل شکارچی
ایرانی فوج کے ترجمان نے دشمن کو انتباہ کیا ہے کہ اس کی میزائل طاقت پوری طرح استعمال نہیں ہوئی اور جنگ کی صورت میں دشمن کے دانت کھٹے کرسکتے ہیں۔
-
دشمن کی ہر شرارت کا طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، جنرل حاتمی
ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمن کی ہر حرکت پر کڑی نظر ہے، کسی قسم کی شرارت کی صورت میں طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
-
ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کو سنگین نقصانات پہنچائے، صہیونی میڈیا کا اعتراف
سرکاری کنٹرول اور دباؤ کی وجہ سے عوام کو جنگ میں پہنچنے والے اصل نقصان اور تفصیلات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔
-
اسرائیل کا ہر خفیہ ٹھکانہ ایران کی زد میں؛ جنرل نائینی کے سنسنی خیز انکشافات
بریگیڈیر جنرل علی محمد نائینی نے انکشاف کیا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں ایران کی کامیابی کا دارومدار برسوں سے جمع کردہ جامع انٹیلی جنس ڈیٹا بیس پر تھا۔
-
ایرانی بری فوج AI کی توانائی سے لیس، ہر خطرے سے مقابلے کی تیاری مکمل
ایران کی بری فوج کے نائب کمانڈر بریگیڈیر جنرل جہانشاہی نے تہران میں ہفتہ تحقیق کے موقع پر سائنسی ماہرین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بری فوج دشمن کے جدید ترین ٹکنیکی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔
-
12 روزہ جنگ کے بعد میزائلوں کی پیداوار ایک لمحہ بھی نہیں رکی، ایرانی جنرل
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل ابوالفضل شکارچی نے تہران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے بعد سے ایران کے میزائل بنانے والے کارخانے مسلسل اور بلا تعطل کام کر رہے ہیں۔
-
ایران اب ناقابل تسخیر ہے، استکباری طاقتوں کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جنرل فدوی
تہران کی امام حسین (ع) یونیورسٹی میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر جنرل فدوی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشیں ہمیشہ ناکام رہی ہیں۔