مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے "یوم شہدائے اقتدار و قومی اتحاد" کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران آج اپنی قیادت کی بصیرت، عوام کی بیداری اور شہداء کی عظیم قربانیوں کے سہارے پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور مستحکم انداز میں ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13 جون کا دن ان جانبازوں اور شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملکی خودمختاری، قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے بقول دشمن کی جارحیت کے باوجود عوام کے عزم اور قربانیوں نے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
وزیر داخلہ نے زور دیا کہ دفاعی طاقت اور قومی یکجہتی کسی بھی ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ معاشرتی ہم آہنگی، قومی اتحاد، مختلف قومیتوں اور مسالک کے درمیان تعاون اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے۔
اسکندر مومنی نے مزید کہا کہ شہداء کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں مسلسل بیداری، قومی اتحاد کا تحفظ اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
آپ کا تبصرہ