25 نومبر، 2026، 11:31 AM

قومی یکجہتی اور معاشرتی ہم آہنگی دشمنوں کی سازشوں کا مؤثر جواب ہے، پزشکیان

قومی یکجہتی اور معاشرتی ہم آہنگی دشمنوں کی سازشوں کا مؤثر جواب ہے، پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے معاشرے میں اختلاف اور انتشار پیدا کرنے کی دشمنوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے باہمی محاذ آرائی سے گریز، مکالمے کے فروغ اور معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ تعاون و تعامل کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسعود پزشکیان نے صوبۂ خراسان رضوی کے اپنے دورے کے سلسلے میں نماز مغربین کی ادائیگی کے بعد خراسان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے و امام جمعہ مشہد آیت الله سید احمد علم الہدیٰ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے معاشرے کی موجودہ صورتِ حال اور پیچیدہ حالات کی وضاحت کرتے ہوئے ملک کے تمام انتظامی عہدیداروں کی جانب سے عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کوششوں پر زور دیا۔

صدرِ ایران نے کہا کہ ملک کے تمام انتظامی عہدیدار عوام اور معاشرے کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ موجودہ صورتِ حال اور محدود وسائل کے باوجود، مختلف انتظامی ڈھانچوں اور حکمتِ عملیوں کے ذریعے عوام کے مختلف طبقات کو متنوع خدمات فراہم کرنے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں اس بات کی یاد دہانی کروائی کہ موجودہ صورتِ حال کی اصلاح اور ثقافتی مسائل پر توجہ دینے کے لیے وقت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو منظم کرنے کے لیے ’’مسجد اور محلہ محور حکمرانی‘‘ کے عنوان سے مختلف منصوبے اور پروگرام تنظیم بسیج مستضعفین اور ائمہ جمعہ و جماعت کی پالیسی ساز کونسل کے تعاون سے زیرِ عمل ہیں۔

پزشکیان نے مزید کہا کہ معاشرے میں اختلاف اور انتشار پیدا کرنے کی دشمنوں کی سازشوں کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ محاذ آرائی سے گریز کیا جائے، معاشرے کے تمام اداروں اور طبقات کے ساتھ تعاون و تعامل کو فروغ دیا جائے اور باہمی مکالمے کو یقینی بنایا جائے۔

صدرِ ایران نے تعلیمی انصاف کی تحریک کو تعلیمی، ثقافتی اور سماجی مسائل کی بہتری اور اصلاح کا ایک موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ تربیت کا عمل فوری طور پر انجام نہیں پاتا؛ اگر نظامِ تعلیم و تربیت کی اصلاح کی جائے تو بتدریج ثقافتی حالات کی بھی بنیادی سطح سے اصلاح ہو جائے گی۔

News ID 1943106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha