25 نومبر، 2026، 12:02 PM

کینیڈین وزیرِ دفاع کا پینٹاگون کو دوٹوک جواب: ہم واشنگٹن کے تابع نہیں ہیں

کینیڈین وزیرِ دفاع کا پینٹاگون کو دوٹوک جواب: ہم واشنگٹن کے تابع نہیں ہیں

کینیڈین وزیرِ دفاع نے فوجی اخراجات میں کمی کے حوالے سے اوٹاوا پر پینٹاگون کی شدید تنقید کا جواب دیتے ہوئے اپنے ملک کی خودمختاری پر زور دیا اور واضح کیا کہ کینیڈا واشنگٹن کا مقروض نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کینیڈا کے وزیر دفاع ڈیوڈ مک گینٹی نے امریکی وزارتِ جنگ (پینٹاگون) کی جانب سے اوٹاوا کی دفاعی پالیسیوں پر جاری بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ کینیڈا ایک خودمختار ملک ہے اور امریکہ کی پیروی نہیں کرتا۔

پینٹاگون نے اس سے قبل ایک دستاویز میں کینیڈا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کئی دہائیوں سے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکی ٹیکس دہندگان پر انحصار کرتا آ رہا ہے اور نیٹو کے مقرر کردہ دفاعی اخراجات میں اضافے کے ہدف تک پہنچنے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ یہ کشیدگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے کینیڈا کے خلاف تجارتی محصولات کی جنگ اور واشنگٹن کی مسلسل دھمکیوں کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

کینیڈا کے وزیر دفاع نے ان دباؤ کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا ملک دفاعی اخراجات اور سلامتی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی راہ پر گامزن ہے، جس کے تحت 2035ء تک دفاعی اخراجات مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 5 فیصد تک پہنچائے جائیں گے، جبکہ 2030ء تک یہ اخراجات 4 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ شمالی امریکہ کی فضائی و خلائی دفاعی کمان (نوراد) اور نیٹو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعاون بدستور برقرار ہے۔

واضح رہے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایک خفیہ ہدایت نامہ جاری کیا، جس کے تحت کینیڈا میں ہونے والی تقریبات اور تحقیقی اداروں میں امریکی حکام کی شرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان تقریبات میں ہیلی فیکس انٹرنیشنل سکیورٹی فورم بھی شامل ہے۔

پینٹاگون نے اس حوالے سے کینیڈا کی جانب سے ایف 35 جنگی طیاروں کا پورا بیڑا خریدنے کے بجائے سویڈن کے تیار کردہ گریپن جنگی طیارے خریدنے کے امکان پر غور کرنے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

News ID 1943105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha