25 نومبر، 2026، 2:12 PM

چینی و برطانوی وزرائے خارجہ کی مغربی ایشیاء کی صورتِ حال پر گفت و شنید

چینی و برطانوی وزرائے خارجہ کی مغربی ایشیاء کی صورتِ حال پر گفت و شنید

چین نے مغربی ایشیا اور یوکرائن کی صورتِ حال کے حوالے سے اپنے اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی مشاورت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارتِ خارجہ نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے ٹیلی فون پر مغربی ایشیا اور یوکرائن کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔

چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ یی نے اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امید ظاہر کی کہ لندن دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیادوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، ایک چین کے اصول کی پابندی کرے گا اور برطانیہ میں چینی کاروباری اداروں کے لیے سازگار حالات بھی فراہم کرے گا۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے مطابق، ایڈ ملی بینڈ نے بھی اس گفتگو میں کہا کہ لندن چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

News ID 1943111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha