مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ جنرل محسن رضائی نے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکیوں نے غلطی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا تو ہم صرف قریبی امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے تک محدود نہیں رہیں گے،بلکہ تمام قریبی اڈوں کے ساتھ امریکہ کے دور دراز فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ پر انحصار کا نتیجہ عدم تحفظ کے سوا کچھ نہیں۔ جنگ سے پہلے سب کا خیال تھا کہ امریکہ سیکیورٹی فراہم کرتا ہے، لیکن اب خطے میں کون یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ امریکہ عدم تحفظ کا سرچشمہ نہیں؟ اسی لیے ہمیں مغربی ایشیاء میں سلامتی کے قیام کے لیے سفارتی راستہ جاری رکھنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ