مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اٹلی کے وزیر تعلیم جوزپے والدیتارا نے کہا ہے کہ ملک بھر کے کم از کم 300 اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ان اسکولوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
ان دھمکیوں کے بعد طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور انہیں تعلیمی عملے کی نگرانی میں رکھا گیا۔ روم کے ایک اسکول نے بھی والدین کو پیغام بھیج کر اطلاع دی کہ تمام طلبہ کو بحفاظت اسکول سے نکال لیا گیا ہے۔
ایک باخبر سرکاری ذرائع کے مطابق، دھمکی آمیز ای میل پر ’’میخائل آندروپوف‘‘ کا نام درج تھا۔ اٹلی کی پولیس نے ان دھمکیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب یورپ میں نام نہاد ہائبرڈ جنگ کے خطرات کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ان خطرات کے تحت تجارتی مراکز، بلڈ بینکوں، فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام اور ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ