11 نومبر، 2026، 4:47 PM

یورپ میں گیس کے ذخائر خطرناک حد تک کم؛ قلت اور مہنگائی کا خدشہ بڑھ گیا

یورپ میں گیس کے ذخائر خطرناک حد تک کم؛ قلت اور مہنگائی کا خدشہ بڑھ گیا

یورپی ممالک سردیوں کے آغاز سے اب تک زیرِ زمین گیس کے ذخائر سے ریکارڈ رفتار کے ساتھ 4.15 ارب مکعب میٹر گیس نکال چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپی ممالک سردیوں کے آغاز سے اب تک زیرِ زمین گیس کے ذخائر سے ریکارڈ رفتار کے ساتھ 4.15 ارب مکعب میٹر گیس نکال چکے ہیں، جبکہ گیس کے ذخائر گزشتہ کئی برسوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

یورپ نے 28 اکتوبر سے سرد موسم کا آغاز کیا، لیکن اس وقت گیس کے ذخائر مطلوبہ سطح سے بہت کم تھے۔ 9 نومبر تک گیس ذخیرہ کرنے کی گنجائش کا صرف 72 فیصد بھرا ہوا تھا، جو گزشتہ پانچ سال کی اوسط سے 17.27 فیصد کم اور گزشتہ سال کے 82.55 فیصد کے مقابلے میں بھی نمایاں طور پر کم ہے۔

یورپی یونین کے زیرِ زمین گیس ذخائر میں موجود گیس 79 ارب مکعب میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.3 ارب مکعب میٹر کم ہے۔ یہ 2013ء کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔

گیس ذخائر میں اس غیر معمولی کمی اور سردیوں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کھپت کے باعث یورپ کو گیس کی قلت اور قیمتوں میں اضافے، یعنی مہنگائی کے خدشات کا سامنا ہے۔

یورپی کمیشن نے رواں سال سردیوں کے لیے گیس ذخیرہ کرنے کا ہدف 80 فیصد تک کم کرنے کی آمادگی ظاہر کی تھی، لیکن یورپی ممالک یہ کم ہدف بھی حاصل نہیں کر سکے۔

اہم بات: یورپی ممالک کو ۲۰۲۶-۲۰۲۷ء کی سردیوں کے لیے مطلوبہ ذخائر حاصل کرنے کی خاطر کم از کم 68 ارب مکعب میٹر گیس ذخیرہ کرنا ضروری تھا، مگر موجودہ صورتحال توانائی کی فراہمی کے حوالے سے سنگین چیلنج کی نشاندہی کرتی ہے۔

News ID 1942778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha