5 نومبر، 2026، 8:51 AM

جرمن وزیر خارجہ جنگی جرائم کا دفاع کر رہے ہیں، بقائی

جرمن وزیر خارجہ جنگی جرائم کا دفاع کر رہے ہیں، بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی حمایت کرکے خود کو سنگین ترین جنگی جرائم کا جواز پیش کرنے والوں کی صف میں کھڑا کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی جارحیت کا جواز پیش کرنے سے متعلق جرمن وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے اس جارحیت کی حمایت کرکے خود کو بدترین جنگی جرائم کا دفاع کرنے والے شخص کے درجے تک گرا دیا ہے۔

بقائی نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا کہ کچھ عرصہ قبل جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے بڑے جوش و خروش سے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرکے ’’ہمارا گندا کام انجام دے رہا ہے۔‘‘ تاہم چند ماہ بعد یہی چانسلر اس جنگ کے باعث یورپی معیشت کو ہونے والے 100 ارب یورو کے نقصان پر شکایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کے وزیر خارجہ بھی ایران کے خلاف فوجی جارحیت کا جواز پیش کرنے میں مصروف ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ اس قدر اخلاقی زوال اور بے حسی کا شکار ہوچکے ہیں کہ انہیں نہ تو انسانی جانوں کے ضیاع اور جنگی جرائم کی پروا ہے اور نہ ہی وہ اس جنگ سے اپنے ملک اور یورپ کو پہنچنے والے معاشی نقصانات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بقائی نے ایک جرمن کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو نقصان سے سبق سیکھنا چاہیے، لیکن وزیر خارجہ ہانس سربہوا سبق سیکھنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

News ID 1942617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha