16 ستمبر، 2026، 7:37 PM

جرمن جنگ کی حمایت کرکے خود کو اخلاق کا استاد قرار نہیں دے سکتا، بقائی

جرمن جنگ کی حمایت کرکے خود کو اخلاق کا استاد قرار نہیں دے سکتا، بقائی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جرمنی کے چانسلر ایران کے خلاف جنگ کی حمایت کرتے ہوئے خود کو امن کا علمبردار اور اخلاقیات کا استاد نہیں کہہ سکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی  رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جرمنی کے چانسلر ایران کے خلاف جنگ کی حمایت کرتے ہوئے خود کو امن کا علمبردار اور اخلاقیات کا استاد نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جرمن چانسلر ایران کی ’’جنگ‘‘، اس کے ’’فوجی جوہری پروگرام‘‘ اور ایران کے ’’حلیف گروہوں‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہیں، جبکہ یہ ایک مکمل طور پر مسخ شدہ بیانیہ ہے۔

بقائی نے کہا کہ ایران نہیں، بلکہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت نے جارحانہ جنگ کا آغاز کیا، جبکہ جرمنی میں اس جارحیت کی مذمت کے لیے کم از کم اخلاقی جرأت بھی موجود نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی کھلے عام ’’گندے کام‘‘ کی حمایت نہیں کر سکتا اور پھر خود کو امن کا علمبردار اور اخلاقیات کا استاد ظاہر کرے۔

News ID 1941410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha