جنگ بندی
-
امریکہ نے یوکرین میں جنگ بندی کی چینی تجویز کی مخالفت کردی
چینی صدر کے دورہ روس کے حوالے سے امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی کے قیام کے لیے چین کی تجویز کے خلاف ہے۔
-
روس چاہتا ہے کہ یوکرین جنگ جلد ختم ہو، روسی صدر
روسی صدر نے کہا کہ دشمنی کی شدت ہمیشہ نقصانات کا سبب بنتی ہے اور تمام مسلح تنازعات سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ختم ہوتے ہیں۔
-
پاکستان اور افغان سرحدی فورسز کے درمیان جنگ بندی
بلوچستان میں واقع چمن بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی سرحدری فورسز کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔
-
پاکستان اور افغان سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی
پاکستان اور افغان بارڈر پر موجود سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی ہے، تاہم صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔
-
ایرانی اور یوکرینی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛
ہم جنگ بندی کے قیام میں روس اور یوکراین کی مدد کے لیے تیار ہیں، امیر عبداللہیان
ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر یوکرین کے خلاف استعمال کے لیے روس کو ڈرون دینے کے مغربی ملکوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو محتاط رہنا چاہیے کہ وہ بعض انتہا پسند یورپی سیاست دانوں کے زیرِ اثر نہ جائے۔
-
تصادم اور جنگ کی مخالفت ایران کا دو ٹوک موقف ہے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے پولینڈ کے صدر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں جنگ کے آغاز سے ہی ایران کا دو ٹوک موقف تصادم اور جنگ کی مخالفت رہا ہے۔
-
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ایرانی وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛
یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان فون کال کے دوران یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال اور آراء کا تبادلہ ہوا۔
-
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ کا دورہ آرمینیا
آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان حالیہ تنازع پر نینسی پیلوسی کا ردعمل
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے آرمینیا کے دار الحکومت ایروان پہنچنے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ تنازع کے ردعمل میں جمہوریہ آذربائیجان کے حملوں کی مذمت کی۔
-
جنوبی قفقاز فوجی کشیدگی؛
آذربائیجان اور آرمینیا دو روزہ سرحدی جھڑپیں روکنے پر متفق
روسی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے جمعرات کو مشترکہ سرحد پر دو روز سے جاری تازہ ترین جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
-
غاصب اسرائیل فلسطینی مزاحمت کے سامنے بے بس، جنگ بندی پر مجبور
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی تصدیق کی گئی ہے۔ فلسطینی حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں کل مقامی وقت کے مطابق رات 11:30 بجے سے جنگ بندی شروع ہوگی ہے۔
-
جہاد اسلامی فلسطین نے مصر کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
المیادین نے فلسطینی گروہوں میں موجود بعض ذرائع کا حوالہ دے کر خبر دی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین نے حالات کو معمول پر لانے اور تصادم کو روکنے پر مبنی مصر کی تجویز مسترد کردی ہے۔
-
جنگ بندی میں توسیع کے لئے یمن کی جانب سے تین شرائط کا اعلان
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی فعالیت کا دوبارہ آغاز، الحدیدہ بندر گاہ کی فعالیت کی دوبارہ بحالی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو جنگ بندی میں توسیع کی تین شرائط کے طور پر اعلان کیا۔
-
جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود 14 ہزار مرتبہ خلاف ورزی، یمنی ذرائع
جارح سعودی اتحاد کی افواج اقوام متحدہ کی طرف سے یمن میں جنگ کے اعلان کے بعد جارح سعودی اتحاد کی افواج ۱۴ ہزار سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
-
جنگ بندی ہمیشہ کے لئے نہیں/ ہم محاذوں کی جانب بڑھیں گے، یمن
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اعلان کیاکہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ جنگ بندی قائم رکھنے کا مسئلہ زیرِ غور ہے۔
-
یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو شکست سے دوچار کردیا
یمنی فورسز اور قبائل نے سات برسوں تک سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں شاندار استقامت، بہادری اور پائداری کا مظاہرہ کیا اور آخری د فاعی حملے میں جدہ میں سعودی تیل کی تنصیبات کو تباہ کرکے سعودی عرب کو جنگ بندی پر مجبور کردیا۔
-
ایران کا یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے اقدام کا خیر مقدم
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
سعودی عرب کا یمن میں فوجی کارروائی کو روکنےکا اعلان
سعودی عرب نے جدہ میں یمنی فورسز کے ہاتھوں مہلک چوٹ کھانے کے بعد یمن میں فوجی کارروائی کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل یمنی فورسز نے بھی تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
-
غزہ جنگ میں اسرائیلی کی شکست کے بعد مقبوضہ فلسطین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ جنگ میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرکے اپنی شکست و ناکامی کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی شہریوں میں شادی اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
-
سیف القدس پیکار میں اسرائیل کو ایک اور تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا
حزب اللہ لبنان نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو 11 روزہ سیف القدس پیکار میں اسرائيل پر کامیابی اور فتح کے سلسلے میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیف القدس پیکار میں اسرائیل کو ایک اور شکست ہوئی ہے۔ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے۔
-
اسرائیلی کابینہ کی غزہ میں جنگ بندی سے موافقت
اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نے غزہ پر گیارہ دن تک وحشیانہ اور خون ریز حملوں اور اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
-
آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کے معاہدے پر آرمینیائی عوام کا شدید غم و غصہ جاری
آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کے معاہدے پر آرمینیائی عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کردیا ہے جبکہ مظاہرین نے آرمینیائی وزیراعظم نکول پشینیان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
-
لیبیا میں متحارب فریقین مستقل جنگ بندی پر متفق
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ زدہ لیبیا میں متحارب فریقین نے مستقل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور اس حوالے سے ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔
-
آذربائیجان اور آرمینیا ایک اور جنگ بندی پر متفق
آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک اور عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جس پر مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے عمل درآمد ہو گا۔
-
آرمینیا جنگ بندی کیلئے عالمی ثالث کاروں سے ملنے پر رضامند
آرمینیا نے متنازع علاقے میں جنگ بندی کیلئے عالمی ثالث کاروں سے ملنے پر رضامندی ظاہرکر دی ہے۔
-
امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ہفتہ کا امن معاہدہ طے پاگیا
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے تک پُرتشدد حملوں اور کارروائیوں کو روکنے کا معاہدہ طے پایا گیا ہے۔