مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عملدرامد اور دوسرے مرحلے کے حوالے سے غور کرنے کے لئے امریکی شہر میامی میں اجلاس ہوا جس میں امریکہ کے علاوہ ترکی، قطر اور مصر نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی، امریکا، قطر اور مصر کے نمائندوں نے میامی میں ایک اہم اجلاس کے دوران غزہ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
بیان کے مطابق اجلاس میں غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد اور دوسرے مرحلے میں داخلے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
بیان کے مطابق، اگرچہ جنگ بندی کی بعض خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں، تاہم مجموعی طور پر غزہ میں فائر بندی اب بھی قائم ہے اور جھڑپوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اجلاس میں دوسرے مرحلے سے متعلق انتظامات، غزہ کا انتظام وہاں کے عوام کے سپرد کرنے، امن کونسل کے قیام اور استحکام کے لیے ممکنہ بین الاقوامی فورس کے کردار پر بھی غور کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے میامی اجلاس کے موقع پر امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ