20 دسمبر، 2025، 6:44 PM

بھارتی کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز چابہار میں لنگر انداز

بھارتی کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز چابہار میں لنگر انداز

بھارتی کوسٹ گارڈ کا جہاز سارتاک تین روزہ قیام کے لیے ایرانی بندرگاہ چابہار پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی کوسٹ گارڈ کا گشتی بحری جہاز سارتاک اپنی بین الاقوامی مشن کے تحت اسلامی جمہوری ایران کی بحریہ کے علاقے میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بھارتی کوسٹ گارڈ کا آف شور پٹرول ویسل سارتاک اس مشن کے سلسلے میں ایران کے جنوب مشرقی ساحلی شہر چابہار پہنچا ہے، جہاں یہ جہاز تین روز تک قیام کرے گا۔

 چابہار بندرگاہ میں بھارتی کوسٹ گارڈ کے کسی جہاز کی پہلی آمد ہے، جو ایران اور بھارت کے درمیان بحری تعاون اور باہمی روابط کے فروغ کی علامت قرار دی جارہی ہے۔

News ID 1937210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha