مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بیجنگ کے دورے پر ہیں جہاں وہ چینی حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات جاری ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ چین کا دوسرا دورہ ہے جس کے دورے کے دوران وہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا پیغام چینی صدر شی جن پنگ کو پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ عراقچی نے گزشتہ ہفتے ماسکو کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے روسی اعلی حکام سے ملاقات کی اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا تحریری پیغام روسی صدر کو پہنچایا تھا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر کہا ہے کہ تہران اور بیجنگ کے درمیان مسلسل اور قریبی مشاورت اس امر کی واضح علامت ہے کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ کا تبصرہ