مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوئے کے سفراء نے ایران کے بین الاقوامی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نے عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو بدلنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران وینزویلا کے سفیر خوزے رفائل سلوا اپونٹے نے امریکہ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنات ہوئے کہا کہ امریکہ من گھڑت الزامات لگا کر وینزویلا کے خلاف مداخلت کا بہانہ بنا رہا ہے، حالانکہ وینزویلا میں عوام اپنے جائز صدر کی حمایت کرتے ہیں اور زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔
وینیزویلا کے سفیر نے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت کے مقابلے میں جس مزاحمت کا مظاہرہ کیا، اس نے عالمی طاقتوں کے غرور کو شدید نقصان پہنچایا۔
اس موقع پر کیوبا اور نکاراگوئے کے سفراء نے بھی امریکہ اور اسرائیل کی ایران مخالف کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جنگ نے ثابت کردیا کہ اسلامی جمہوری ایران ایک فعال اور مؤثر دفاعی قوت رکھتا ہے جو دشمن کو حملے سے باز رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سفراء نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی مزاحمت اور اس کا تعمیری کردار نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو بدلنے میں اہمیت رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ