مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور ویتنام کی مشترکہ بحری مشقیں چنائی کے ساحل پرجمعرات سے شروع ہو رہی ہیں۔ مشقوں میں ویتنام کا کوسٹ گارڈ بحری جہاز سی ایس بی 8001 حصہ لینے کیلئے چنائی پہنچ گیا ہے۔ ویتنام کوسٹ گارڈ کا 6 رکنی وفد بھی میجرجنرل این گو ین وان سن پیر کو اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کیلئے ہندوستانی کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے جہاز رانی کی سلامتی کیلئے بات چیت کی، ہندوستان کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈز راجندرا سنگ نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ فریقین 2015 میں طے پانے والے ایم او یو کے تحت تعاون میں اضافے پر متفق ہوئے۔ دونوں ممالک نے جہاز رانی کے سلسلے میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ساحلی دفاع کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ہندوستان اور ویتنام کی مشترکہ بحری مشقیں چنائی کے ساحل پرجمعرات سے شروع ہو رہی ہیں۔
News ID 1884488
آپ کا تبصرہ