مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوجی کارروائیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی آمد و رفت کو تقریباً مفلوج کر دیا ہے اور 10 سے 27 اکتوبر کے دوران ریاض ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی 94 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق، یمن کی کارروائیوں کے باعث فضائی کمپنی ’’الریاض‘‘ کو بھی اپنی سرگرمیاں 400 کلومیٹر دور واقع ایک ہوائی اڈے پر منتقل کرنا پڑی ہیں، جہاں فی الحال اگلے اعلان تک محدود پروازیں ہی چلائی جا رہی ہیں۔
بلومبرگ نے مزید کہا ہے کہ ان کارروائیوں نے سعودی عرب کی فضائی صنعت کے اس استحکام کے تاثر کو بھی متاثر کیا ہے، جسے یہ صنعت کئی دہائیوں سے برقرار رکھے ہوئے تھی۔
دوسری جانب، فضائی ٹریفک کی نگرانی کرنے والے ادارے فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار بھی سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آمد و رفت کی بار بار معطلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ