مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے شہر ڈلاس کے علاقے ’’ڈیپ ایلم‘‘ کو اس وقت بند کر دیا گیا جب پولیس نے اعلان کیا کہ چند منٹ کے وقفے سے فائرنگ کے 3 واقعات پیش آئے ہیں، جن میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔
ڈلاس پولیس نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ فائرنگ کا پہلا واقعہ گزشتہ شب تقریباً نصف شب کے وقت اس محلے کی ایک دکان میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، پارکنگ میں ہونے والے ایک جھگڑے کے دوران 5 افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔
چند منٹ بعد ڈلاس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ کامرس اسٹریٹ پر، کروڈوس اسٹریٹ کے قریب فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کا تیسرا واقعہ ایلم اسٹریٹ کے بلاک نمبر 2600 کے علاقے میں پیش آیا، جس میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ڈلاس پولیس کے سربراہ ڈینیئل کوموکس نے کہا کہ پولیس اہلکار مزید مشتبہ افراد کی تلاش میں ہیں اور نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کے لیے گھر گھر جا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ