1 نومبر، 2026، 11:42 PM

دشمن کو جواب دینے کے لیے کوئی حد و پابندی نہیں، رکن پارلیمنٹ

دشمن کو جواب دینے کے لیے کوئی حد و پابندی نہیں، رکن پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے ملک کے دشمنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جواب دینے کے لیے ہمارے پاس جغرافیائی حدود اور اہداف کی فہرست کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ملک کے دشمنوں سے خطاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکیم اور مقتدر رہبر کا فرمان حتمی فیصلہ ہے؛ ہم ہر جارحیت کا فوری اور گزشتہ سے زیادہ سخت جواب دیں گے اور جغرافیائی حدود اور اہداف کی فہرست کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بلا شبہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے، نہ کہ 12 روزہ اور 40 روزہ جنگ میں شکست کھانے والے۔

News ID 1942535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha