18 مئی، 2023، 9:53 PM

روسی بحری کمانڈر کی ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ سے ملاقات؛

ایران، چین اور روس کے مابین اتحاد، عالمی نظام میں ایک نئے باب کا آغاز ہے

ایران، چین اور روس کے مابین اتحاد، عالمی نظام میں ایک نئے باب کا آغاز ہے

ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ مشترکہ مشقیں سمیت بین الاقوامی تعلقات اور اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ چین اور روس کے مابین اتحاد، عالمی نظام میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی بحری کمانڈر ایڈمرل نکولائی یومینوف نے ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف امیر ناصر زادہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات کے آغاز میں، ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف امیر ناصر زادہ نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایران اور روس کے دو طرفہ اور بین الاقوامی تعلقات میں توسیع آئی ہے اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے مابین ملاقاتیں اس بات کی واضح مثال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں یک قطبی نظام کے قیام کیلئے یہ تبدیلیاں مغربی اتحاد کے خلاف بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر ایک انتہائی اہم اتحاد کی تشکیل کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف نے رشت- اسٹارا ریلوے کی تعمیر کو شمالی-جنوبی ممالک کیلئے ایک مؤثر قدم قرار دیا اور کہا کہ  تہران -ماسکو کے مابین نظامی اور سلامتی تعاون کی سطح میں اضافے سے دونوں ممالک کے اقتصادی اور سیاسی مسائل پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ جب خطے کی سلامتی کیلئے خطے کے ہی ممالک کوشش کریں گے تو غیر علاقائی قوتوں کی خطے میں موجودگی کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

روسی بحری کمانڈر ایڈمرل یومینوف نے کہا کہ ہم بحری نظام میں ایک مشترکہ نتیجے پر پہنچے ہیں اور ایک دوسرے کو اچھی طرح سے درک کرتے ہیں، لہٰذا اس سلسلے میں ہم متحد ہیں اور کوئی بھی طاقت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔
 

News ID 1916566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha