مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جدہ میں منعقدہ عرب لیگ کا 32واں سالانہ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے سربراہان نے مسئلۂ فلسطین کے فوری حل کیلئے مدد اور کوششیں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی دارالحکومت جدہ کی میزبانی میں عرب لیگ کے سربراہان کا 32 واں اجلاس ایک متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔
عرب لیگ کی متفقہ قرارداد میں آیا ہے کہ ہم مسئلۂ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے کوششیں بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
متفقہ قرارداد میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے سربراہان نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے پر بھی زور دیا ہے۔
اس بیانیے میں، دیگر ممالک کی خودمختاری، اقدار، ثقافت، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ مسلح اور نظامی گروپوں کی تشکیل کی حمایت سے گریز کرنے پر نیز زور دیا گیا ہے۔
عرب لیگ کے رکن ممالک کے سربراہان نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ہم یمن کی سلامتی اور خودمختاری کے مقصد سے اس ملک کی شوری کونسل کی حمایت کرتے ہیں اور عرب لیگ یمنی بحران کے جامع سیاسی حل کے حصول کیلئے بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کی نیز حمایت کرتی ہے۔
عرب اتحادیہ کے سربراہان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سیکورٹی اور اقتصادی تعاون پر مبنی معاہدوں کا بھی خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ عرب لیگ کی جانب سے منعقد ہونے والے اس سال کے اجلاس میں، شام کی لیگ میں واپسی کی وجہ سے ایک الگ رونق تھی تاہم اسی اجلاس میں شام کے بحران کے حل کیلئے عربوں پر مدد کے سلسلے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ