مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہزاروں مصریوں نے صحرائے سینا کے علاقے العریش میں صیہونی رژیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت پر زور دیا۔
مظاہرین نے فلسطینیوں کو غزہ سے صحرائے سینا منتقل کرنے کے کسی بھی منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے غزہ اور فلسطین کے بارے میں ملک کے صدر عبدالفتاح السیسی کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا۔
ریلی کے شرکاء نے مصری جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے "فلسطینی بے گھر ہونے کے لئے نہیں،" "صحرائے سینا متبادل نہیں،" "فلسطین فلسطینیوں کا ہے،" اور "فلسطین کاز کو ختم کرنے نہیں دیا جائے گا۔"
پلے کارڈز پر صیہونی رژیم کے خلاف نعرے درج تھے: "ہم غزہ کے باشندوں کو بے دخل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،" "مصر فلسطین کی حمایت کرتا ہے"۔
آپ کا تبصرہ