8 اپریل، 2025، 6:49 PM

اب امریکہ کی باری ہے کہ وہ مذاکرات کے بارے میں نیک نیتی ثابت کرے، ظریف

اب امریکہ کی باری ہے کہ وہ مذاکرات کے بارے میں نیک نیتی ثابت کرے، ظریف

ایران کے سابق وزیر خارجہ نے لکھا کہ ایران نے درست راستے کا انتخاب کیا ہے، اب امریکہ کی باری ہے کہ وہ خطے اور دنیا کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے اس اہم امتحان میں حصہ لے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر امریکہ کے ساتھ ملک کے بالواسطہ مذاکرات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مضمون شائع کیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بہت حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے کہ ہفتہ کو شروع ہونے والے مذاکرات کی ذمے داری میرے قابل دوست ڈاکٹر عباس عراقچی اور وزارت خارجہ کے تجربہ کار ساتھیوں پر عائد ہوتی ہے، جنہوں نے بارہا اپنی دانشمندی، سنجیدگی اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے کہ وہ قومی مفاد کے لئے باہمی احترام کی بنیاد پر ایک مفاہمت تک پہنچ سکیں۔

جواد ظریف نے مزید لکھا کہ اگر امریکی ٹیم ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کے احترام کے عزم کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوتی ہے تو وہ درست سمت میں آگے بڑھے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے، اب امریکہ کی باری ہے کہ وہ خطے اور دنیا کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے اس اہم امتحان میں حصہ لے۔

News ID 1931705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • سید ابرار حسین الحسینی PK 06:12 - 2025/04/09
      0 0
      اے کاش میری پاس اتنی طاقت ہوتی کہ اس پست ترین انسان جواد ظریف کا خاتمہ کر سکتا کہ اس دنیا کو اس کے وجود سے پاک کرتا یہ کتنا ناپاک انسان ہے شاہد کہ ایرانی ان کو پہچانیں اس ذلیل انسان کا رہبر معظم نے نام لے کر تنبیہ کی تھی۔
    • علی محمد محمدی PK 10:12 - 2025/04/09
      0 0
      امریکہ نے پہلے نیک نیتی نہیں دکھائی ہے تو اب کیا بھروسہ ہے کہ وہ ایفائے عہد کرے گا