14 دسمبر، 2025، 7:12 PM

سڈنی میں یہودی تقریب پر حملہ، ایرانی وزارت خارجہ کی مذمت

سڈنی میں یہودی تقریب پر حملہ، ایرانی وزارت خارجہ کی مذمت

ایرانی وزارت خارجہ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودیوں کی تقریب پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران آسٹریلیا میں ہونے والے پرتشدد واقعے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کا قتل، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں کیوں نہ ہو، ناقابل قبول ہے اور اس کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔

ترجمان کے بیان میں انسانی جانوں کے احترام اور ہر قسم کے تشدد کی مخالفت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے واقعات کے اسباب کے خاتمے اور انسانوں کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے مشہور ساحلی مقام بونڈائی بیچ پر یہودیوں کی تقریب پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد زخمی ہوکر اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

News ID 1937080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha