مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نائیجیریا میں حسینی عزاداروں کے قتل عام کی مذمت کی ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجیریا کے کانو شہر میں عزاداران امام حسین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر ایک ایسے وقت اندھا دھند فائرنگ کرنا، جب وہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پرعراق میں پیدل چل کر کربلا جانے کی سنت حسنہ کی یاد میں کانو سے کادونا تک پیدل چل کر جا رہے تھے ، ایک تشویشناک اور ناقابل قبول امر ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو ہونے والے فوج کے اس وحشیانہ حملے میں کم سے کم سوعزادار شہید اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- واقعے کے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ xsفوج نے پرامن عزاداروں کو کانو شہر کے باہر ایک شاہراہ پر گھیر کر نشانہ بنایا ہے اور عزاداروں پر پہلے آنسوگیس کے گولے داغے پھر براہ راست فائرنگ شروع کردی۔
آپ کا تبصرہ