8 اکتوبر، 2026، 11:49 PM

امریکہ و اسرائیل جرائم پیشہ دشمن؛ سعودی تلوار کبھی امت کے دشمنوں کے خلاف نہیں چلی، سید بدر الدین

امریکہ و اسرائیل جرائم پیشہ دشمن؛ سعودی تلوار کبھی امت کے دشمنوں کے خلاف نہیں چلی، سید بدر الدین

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، امریکہ اور اس کے دیگر حامی عصرِ حاضر کے سرکش، مجرم، ظالم اور باغی دشمنوں کی نمایاں مثالیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار الله یمن کے سربراہ سید عبد الملک بدرالدین الحوثی نے یمن اور خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سعودی جارحیت اور یمنی عوام کے خلاف جرائم پر گفتگو کی ہے۔

سعودی پرچم کی تلوار کبھی امت کے دشمنوں کے خلاف نہیں چلی

الحوثی نے کہا کہ سعودی دشمن اپنے حملوں کے اہداف کے تعین میں امریکہ اور برطانیہ پر انحصار کرتا ہے۔ یمن کے خلاف سعودی جارحیت کا طریقہ صیہونی، شیطانی اور ظالمانہ طرزِ عمل پر مبنی ہے جو اسلام کی تعلیمات، فطری اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

انہوں نے سعودی افواج کی جانب سے یمنی شہریوں، خواتین، بچوں اور خاندانوں کے خلاف ہونے والے حملوں کو بھی بیان کیا۔

امت کے خلاف سازش میں سعودی نظام کی امریکہ و برطانیہ کی پیروی

انصارالله کے رہنما نے کہا کہ سعودی دشمن امریکہ کی شراکت سے سنگین جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی جرائم نے اس نظام کے ان نعروں کو بے نقاب کر دیا ہے جو وہ بلند کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی نظام سنتِ نبوی اور اہل سنت کی نمائندگی نہیں کرتا، بلکہ صیہونی طرزِ عمل کی نمائندگی کرتا ہے اور طاغوتوں کی طرح اپنے برے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سعودی جارحین کا فکری و تربیتی پس منظر، اسلامی تعلیمات سے کوئی مطابقت نہیں رکھتا

عبدالملک بدرالدین نے کہا کہ سعودی جارحین کا فکری و تربیتی پس منظر اسلامی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتا؛ بلکہ یہ نظام صیہونی طرزِ عمل کی پیروی کرتا ہے۔

انہوں نے سعودی مقدسات کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقدسات کے دفاع کے نام پر بچوں اور خواتین کو قتل کرنا اس دعوے کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔

فلسطین یہودیوں کے حوالے کرنے میں آل سعود کا برطانیہ کے ساتھ تعاون

الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام مقدسات کے خلاف ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ سعودی جارحین کا مقصد یمنی عوام کی مزاحمت توڑ کر انہیں تسلیم کرنے پر مجبور کرنا ہے، مگر یہ محض ایک سراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام سعودی جرائم کے خلاف مؤقف رکھتے ہیں اور آل سعود کے جد نے فلسطین کو ان لوگوں کے حوالے کیا جنہیں وہ ’’بیچارے یہودی‘‘ کہتے تھے یا جنہیں برطانیہ چاہتا تھا۔

یمن کے خلاف جارحیت میں سیاسی و میڈیا تعاون پر قطر کو انتباہ

الحوثی نے قطر کو خبردار کیا کہ سعودی جارحیت کی سیاسی اور میڈیا سطح پر حمایت، یمنی عوام کے خلاف ظلم میں شرکت ہے۔

انہوں نے قطریوں کو یاد دلایا کہ سعودی نظام نے ماضی میں قطر کے خلاف سیاسی و اقتصادی محاصرہ، فوجی دھمکیاں اور دیگر اقدامات کیے تھے۔

انہوں نے قطر کو اپنی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کی پیروی سے متعلق اپنے حسابات پر نظرثانی کرنے کا برادرانہ مشورہ بھی دیا۔

ہمارا مؤقف مضبوط ہے اور سعودی کرائے کے فوجیوں سے سخت ترین انداز میں نمٹیں گے

سید عبد المالک بدر الدین نے کہا کہ سعودی اہداف میں آگ لگنے اور خطرے کے سائرن کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی کرائے کے فوجیوں اور دشمن کی فورسز کے خلاف حملے بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن اپنی سرزمین پر حاکمیت نافذ کر رہا ہے، جبکہ سعودی نظام باب المندب کو جنگی علاقہ بنا کر بین الاقوامی کشتیرانی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی جارحیت اور محاصرے پر اصرار کی صورت میں اسے مزید نقصان اٹھانا پڑے گا۔

یمنی عوام سے جمعہ کے روز شاندار مظاہروں میں شرکت کی اپیل

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمنی عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے روز صنعا اور دیگر صوبوں میں ہونے والے ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مظاہرے فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے مستقل مؤقف اور ممکنہ اقدامات کی اعلیٰ ترین سطح پر تجدید کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی دشمن کی جانب سے ہر نئی کشیدگی کی صورت میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے پوری قوت اور دستیاب وسائل کے ساتھ اقدام کے لیے تیار ہیں۔

News ID 1941975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha