5 اکتوبر، 2026، 7:27 AM

شہر تعز کے مختلف علاقے انصار الله یمن کے ہاتھوں آزاد

شہر تعز کے مختلف علاقے انصار الله یمن کے ہاتھوں آزاد

انصارالله یمن کی سیاسی کونسل کے رکن نے یمنی مسلح افواج کی وسیع پیش قدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعز کے اطراف کے علاقوں کی آزادی کے پیشِ نظر شہر تعز کو آزاد شدہ تصور کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصارالله یمن کی سیاسی کونسل کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے تعز اور عدن کے درمیان سڑک کو منقطع نہیں کیا، بلکہ اسے محفوظ بنایا، جبکہ مدمقابل نے اسے منقطع کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعز کے متعدد علاقوں کی آزادی میں حصہ لینے والی بیشتر بریگیڈز کا تعلق اسی صوبے کے عوام سے ہے۔

حزام الاسد نے تاکید کی کہ شہر تعز اب آزاد شدہ تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ اس کے اطراف کے علاقوں کی آزادی کے بعد تمام اطراف سے اس کی جانب آنے والے راستے بند ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کے پاس ایک سپر قوت موجود ہے، جسے مسلح افواج مناسب سمجھنے کی صورت میں استعمال کریں گی اور اگر دشمن کی جانب سے ایک مکمل جنگ شروع کی گئی تو اسے بھاری نقصان پہنچایا جائے گا۔

News ID 1941862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha