19 نومبر، 2026، 5:38 PM

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی سپرد خاک، حرم امام رضا علیہ السلام میں تدفین

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی سپرد خاک، حرم امام رضا علیہ السلام میں تدفین

عالم تشیع کے ممتاز مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کو جمعرات کے روز مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالسعادہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ وحید خراسانی کی نماز جنازہ اور تدفین سے قبل جلوس جنازہ جمعرات کی صبح آیت اللہ العظمیٰ خوئی دینی مدرسے سے روانہ ہوا۔

جلوس میں شہریوں، زائرین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں میت کو حرم امام رضا علیہ السلام پہنچایا گیا۔

تشییع جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت مرحوم عالم دین کے علمی و دینی مقام سے عقیدت اور احترام کا اظہار تھی۔

اس موقع پر شرکا نے ان کے انتقال پر سوگ منایا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وصیت کے مطابق حرم امام رضاؑ میں تدفین

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی کی وصیت اور ان کے اہل خانہ کی درخواست پر آستان قدس رضوی کی انتظامیہ نے ان کی تدفین کے لیے حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالسعادہ میں جگہ مختص کی تھی۔ یہ مقام ضریح مبارک کے قدموں کی جانب خواتین کے حصے میں واقع ہے۔

نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد ان کا جسد خاکی مقررہ مقام پر سپرد خاک کر دیا گیا۔

رہبر انقلاب کی جانب سے تعزیتی مجلس کا اہتمام

 رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے ایصال ثواب اور تعزیت کے لیے مجلس جمعرات 28 آبان کو شام ساڑھے چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینیؒ میں منعقد ہوگی۔

News ID 1942980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha