19 نومبر، 2026، 11:45 AM

ایران کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق موساد کے سربراہ کے دعوے جانبدارانہ تھے، امریکی عہدیدار

ایران کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق موساد کے سربراہ کے دعوے جانبدارانہ تھے، امریکی عہدیدار

ایک امریکی عہدیدار نے ایران کے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں موساد کے سربراہ کے دعووں کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر یہ دعوے ایک خاص منصوبے کو آگے بڑھانے کے مقصد سے کیے گئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین کی جانب سے ایران کے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں کیے گئے دعوے بظاہر ایک مخصوص منصوبے کو آگے بڑھانے کی غرض سے سامنے آئے تھے۔

آکسیوس نے ایک اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے موساد کے سربراہ کو واشنگٹن بھیجا تھا تاکہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

اس ویب سائٹ نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں۔

News ID 1942963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha