مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر بریڈ کوپر سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات، بالخصوص فوجی شعبے میں تعاون، کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بریڈ کوپر نے اپنے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ ریاض میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے بھی الگ ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ