مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکومت نے کہا ہے کہ ملک کے مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے حکم پر جرف النصر کے علاقے میں مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹر قائم کیا گیا ہے۔
عراقی حکومت کے بیان کے مطابق، اس ہیڈکوارٹر میں عراقی فوج کی ایک بریگیڈ، وفاقی پولیس کی ایک بریگیڈ اور حشد الشعبی کے دو بریگیڈ شامل ہوں گے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ جرف النصر میں قائم ہونے والا یہ ہیڈکوارٹر تمام متعلقہ سکیورٹی یونٹس کی کمان اور نگرانی کی ذمہ داری سنبھالے گا۔
دوسری جانب سعودی ٹیلی ویژن نیٹ ورک الحدث نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی حکومت کی جانب سے کتائب حزب اللہ کو جرف النصر کا علاقہ حوالے کرنے کی دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب آتے ہی ملک بھر کی تمام سکیورٹی اور فوجی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بغداد، بابل، نجف اور مثنیٰ شہروں کے قبائلی عمائدین نے جرف النصر کے حوالے سے وزیراعظم کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے سے پسپائی اختیار کرنا شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہوگا۔
آپ کا تبصرہ