مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمنی فوج کی طرف سے ہونے والے میزائل حملے میں ایک بلند عمارت کو نقصان پہنچا ہے، جس میں سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے دفاتر قائم ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یمن کے میزائل حملے میں ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سعودی عرب کی سب سے بلند عمارت واقع ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق، حملے کے بعد اس مالیاتی مرکز کے تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے اور پورے علاقے کو خالی کرا لیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھی اطلاع دی ہے کہ یمن کے نئے حملے میں سعودی دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب سعودی میڈیا نے آج صبح اطلاع دی تھی کہ یمن سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب چار بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ