6 اکتوبر، 2026، 2:06 PM

امریکہ یمن پر حملے میں سعودی عرب کی مدد کر رہا ہے، امریکی عہدیدار کا انکشاف

امریکہ یمن پر حملے میں سعودی عرب کی مدد کر رہا ہے، امریکی عہدیدار کا انکشاف

امریکی عہدیدار نے ایک انٹرویو میں یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ ہم حوثیوں (یمنی فوج اور جنگجوؤں) کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کی مدد کر رہے ہیں، جس میں منصوبہ بندی، معلومات کے تبادلے اور ایندھن کی فراہمی سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔

اس امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود کے دفاع اور حوثیوں کے مخالف فورسز کی حمایت کے لیے ہماری ایندھن فراہم کرنے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتا ہے۔ تقریباً 200 امریکی مشیر سعودی عرب کے منصوبہ بندی مراکز میں مشاورت فراہم کر رہے ہیں۔ امریکی مشیر سعودی فورسز کو اہداف کے تعین کے لیے مؤثر اور کارآمد کارروائیاں انجام دینے میں مدد کرتے ہیں۔

مذکورہ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم وہاں کسی مخصوص ہدف کا تعاقب نہیں کر رہے۔

واضح رہے یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی چند گھنٹے قبل ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ کرائے کے جنگجوؤں اور ریاض کی فورسز نے یمنی فوج اور جنگجوؤں کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے۔ موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کے مطابق، امریکہ کے 200 سے زائد انٹیلی جنس اور فوجی تجزیہ کار سعودی عرب میں موجود ہیں اور وہ کرائے کے جنگجوؤں کو مدد فراہم کرنے میں اس ملک کی معاونت کر رہے ہیں۔

ایک موجودہ اور ایک سابق امریکی عہدیدار کے مطابق، 200 سے زائد امریکی انٹیلی جنس اور فوجی تجزیہ کار مملکت کے اندر کمانڈ مراکز میں سعودی حکومت کی مدد کر رہے ہیں اور یمن میں اہداف کے تجزیے اور انتخاب میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے مزید کہا کہ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ سعودی جنگی طیاروں کے لیے فضائی ایندھن کی فراہمی بھی کر رہا ہے، جو فضائی گشت انجام دیتے ہیں۔

News ID 1941901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha