مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین کے نامہ نگار نے بتایا کہ شدید جھڑپوں کے بعد سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو تعز کے علاقے جبل حبشی سے نکال دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج کے زیرِ کنٹرول علاقوں کا رقبہ 2 ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ ان علاقوں کے ساتھ مغربی ساحلی پٹی پر المخا سے ذوباب اور باب المندب تک یمنی افواج کے زیرِ کنٹرول علاقے بھی شامل ہیں، جن کا رقبہ 5 ہزار کلومیٹر بتایا گیا ہے۔
ایک یمنی فوجی ذرائع نے بھی اعلان کیا کہ لحج سے آنے والے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو باب المندب کے جنوب میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان میں سے درجنوں ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ