مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران حزب اللہ کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین نے تہران میں ولایتی سے ملاقات کی اور خطے اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین حالات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں لبنان، حزب اللہ اور مقاومتی محاذ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر ولایتی نے حزب اللہ کو مزاحمتی محاذ کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران اس تنظیم کی ہر صورت میں حمایت جاری رکھے گا۔
اس موقع پر سید عبداللہ صفی الدین نے کہا کہ حزب اللہ آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور لبنان کی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقاومت کسی بھی صورت میں اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگی اور حزب اللہ مکمل عزم کے ساتھ اسرائیل اور اس کے حامیوں کے اقدامات کا جواب دے گی۔
انہوں نے ایران کی جامع حمایت، خاص طور پر مقام معظم رهبری کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ وہ حزب اللہ کے قیام سے ہی اس کے بنیادی حامیوں میں شامل ہیں اور مزاحمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ