حزب اللہ
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
عرب کے بہادر سردار نصراللہ اور طوفان الاقصیٰ کی داستان
طوفان الاقصیٰ نے خطے کے معادلات تبدیل کر دیے؛ یہ وہ کارروائی تھی جس میں سید حسن نصرالله کا کوئی کردار نہیں تھا، تاہم انہوں نے پہلے ہی دن سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کو حزب الله کے ایجنڈے میں شامل کر لیا تھا۔
-
اسرائیل جنوبی لبنان میں زیادہ دیر نہیں رہ سکے گا، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان ہماری آنکھوں کے سامنے آزاد ہوا ہے اور اسرائیل بالآخر جنوبی لبنان سے نکلنے پر مجبور ہوگا۔
-
اسرائیلی انخلا کے بعد قومی سلامتی کی حکمت عملی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، حزب اللہ
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان سے انخلا کے بعد ان کی جماعت قومی سلامتی کی حکمت عملی پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
-
عراق سے امریکی انخلا خطے میں امریکی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہے، حزب اللہ
حزبالله لبنان نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مغربی ایشیا میں امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گا۔
-
حزباللہ کی نئی نسل نے صہیونیوں کو بے مثال نقصان پہنچایا، جنرل قاآنی
قدس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت کے باوجود حزبالله کی نئی نسل نے میدان جنگ میں بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے صہیونی فوج کے 373 ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
-
کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب اللہ کے مجاہدین کا شیخ نعیم قاسم کے نام پیغام
حزب اللہ کے مجاہدین نے اپنے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کو پیغام دیتے ہوئے مزاحمت کے لیے اپنی وفاداری اور ہر میدان میں ان کے حکم پر عمل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
-
شہید حسن نصراللہ کے قاتلوں کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی جائے، ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے سابق سربراہ سید حسن نصراللہ کے قتل کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور انہیں سزا دلانے کے لیے اپنی اخلاقی اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داری پوری کرے۔
-
شہیدحسن صراللہ حریت پسندوں کےلیے مزاحمت کی علامت/امریکہ دنیاپر غلبہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے شہید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصر اللہ حریت پسندوں کے لیے مزاحمت کی ایک علامت بن چکے ہیں۔ ان کا جسم ہم سے جدا ہوچکا ہے، لیکن ان کے افکار آج بھی ہمارے لیے عزم و حوصلے کا سر چشمہ ہیں۔
-
نواف سلام نے اقوام متحدہ میں صہیونی قبضے کا ایک لفظ بھی ذکر نہیں کیا، حزب اللہ
حزب اللہ کے سینئر رہنما سید ابراہیم الموسوی نے لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی قبضے، جارحیت اور شہریوں کے خلاف جرائم کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
-
حزب اللہ اور امل تحریک بہترین پوزیشن میں ہیں، لبنانی رکن پارلیمنٹ
لبنان میں مزاحمتی پارلیمانی بلاک کے سربراہ نے کہا کہ جامع قومی دفاعی حکمت عملی پر اتفاق کے لیے ایک خودمختار طاقت ضروری ہے اور حزب اللہ کی اس حوالے سے ریڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
علی الطاہر پر قبضے کا دعوی؛ اسرائیلی فوج کی فوجی کامیابی یا نتن یاہو کی میڈیا مہم؟
رپورٹس کے مطابق علی الطاہر کی چوٹی پر اسرائیلی فوج کے مکمل قبضے کی تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ اس علاقے پر اسرائیلی کنٹرول سے متعلق بیشتر خبریں اسرائیل کے حامی ذرائع ابلاغ اور نیٹ ورکس کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔
-
سر تسلیم خم کرنا ہماری ڈکشنری میں نہیں، نمائندہ حزب اللہ
لبنان کی پارلیمان میں حزب اللہ سے وابستہ رکن حسین الحاج حسن نے دشمن کے منصوبوں کے مقابلے میں مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دباؤ کے باوجود حزب اللہ ہتھیار ڈالنے کے بجائے مزاحمت اور ثابت قدمی کا راستہ جاری رکھے گی۔
-
شیخ نعیم قاسم توقع سے کہیں زیادہ طاقتور ثابت ہوئے، صہیونی تجزیہ کار
اسرائیلی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ شیخ نعیم قاسم کو مضبوط رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
-
حزب اللہ نے لبنان اور شام میں مبینہ سکیورٹی سیل سے تعلق کی تردید کر دی
لبنانی حزب اللہ نے نامعلوم ذرائع کی بنیاد پر نشر ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں تنظیم کو لبنان اور شام میں سکیورٹی سازش کے الزام میں گرفتار ایک گروہ سے منسلک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
-
شہید امام خامنہ ای نے عملی وحدت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کیا، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو داخلی محاذ کھولنے اور امت کے حقیقی دشمن کو فراموش کرنے کا سبب نہیں بننا چاہیے۔
-
وحدت اسلامی کا مطلب امت مسلمہ کے حقیقی دشمن پر توجہ مرکوز کرنا ہے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مطلوبہ اسلامی وحدت وہ ہے جو مسلمانوں کو طاقت بخشے، داخلی اختلافات سے بالاتر ہوکر فلسطین کے بنیادی مسئلے پر متحد کرے اور امریکہ و اسرائیل کے تقسیم اور تفرقے کے منصوبوں کا مقابلہ کرے۔
-
ضاحیہ بیروت ریڈ لائن ہے، نتن یاہو کو واصل جہنم کردیں گے، محسن رضائی
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اسرائیل اب ضاحیہ جنوبی یا بیروت کی جانب پیش قدمی کرنے کی پوزیشن میں نہیں، حزب اللہ نے گزشتہ چند ماہ میں اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
-
لبنان پر صہیونی نئی جارحیت اور قبضے کا مناسب جواب دیا جائے گا، حزب اللہ
حزب اللہ نے کہا ہے کہ لبنان کی مزید سرزمین پر اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کا زمینی حالات کے مطابق مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
-
حزب اللہ پر امریکی پابندیوں کا مقصد صہیونی حکومت کی مدد کرنا ہے، یمن
یمنی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور لبنانی مزاحمت کے خلاف امریکی پابندیاں صہیونی حکومت کی مدد کے مترادف اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
-
جنوبی لبنان میں حماس کے مزاحمتی محاذ کی توسیع پر صہیونی حلقوں میں تشویش
ایک صہیونی تحقیقی ادارے نے حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے 2 ہزار افراد پر مشتمل مزاحمتی فورس کی تشکیل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
جنوبی لبنان میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق حزب اللہ کے حملے میں جنوبی لبنان میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
-
صہیونی جرائم کا سلسلہ جاری رہا تو مناسب جواب دیا جائے گا، حزب اللہ
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لبنان کی خودمختاری اور عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو لبنان کے دفاع میں مناسب جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
ضاحیہ پر آخری حملے کے بعد امریکہ کے ساتھ مذاکرات روک دیے، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ایک انٹیلی جنس عہدیدار اور ان کے اہل خانہ کی شہادت کے بعد ایران نے مذاکرات روک دیے اور اسرائیل پر حملے کے ساتھ ساتھ خبردار کیا کہ جواب دیا تو پورے خطے کو نشانہ بنایا جائے گا۔
-
خون کے آخری قطرے تک دشمن کے ساتھ جنگ جاری رکھیں گے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مزاحمت کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی اور لبنان کے دفاع اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے کے لیے آخری قطرہ خون تک جدوجہد جاری رکھے گی۔
-
لبنان کے ساتھ مذاکرات، اسرائیل نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی شرط چھوڑ دی، الجزیرہ
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روم میں جاری مذاکرات کے دوران صہیونی وفد نے پہلی بار سرحدی امور پر بات چیت سے قبل حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی شرط سے پسپائی اختیار کی ہے۔
-
اسرائیل سے مذاکرات لبنان کے لیے ذلت کا سودا، مزاحمت ہر قیمت پر جاری رہے گی، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عاشورا حق و باطل کی دائمی جنگ کا استعارہ ہے، اسرائیل اور امریکہ خطے میں مزاحمت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، مگر لبنان، ایران، غزہ اور یمن کی استقامت ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دے گی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
مشرق وسطی میں کشیدگی کی نئی لہر، مزاحمتی محاذ مکمل تیار، مشترکہ لائحہ عمل طے
یمن، لبنان اور عراق کی مزاحمتی قوتوں کا کہنا ہے کہ "وحدتِ محاذ" کی حکمت عملی کے تحت کسی بھی نئی جارحیت کا مشترکہ انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔
-
خلیل الحیہ کا انتخاب مزاحمت کے تسلسل کا مظہر ہے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حماس کی نئی قیادت شہید رہنماؤں کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کے راستے کو جاری رکھے گی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
لبنان-اسرائیل مذاکرات: واشنگٹن کا منصوبہ حزب اللہ کے لیے ناقابل قبول کیوں ہے؟
حزب اللہ کے مطابق امریکی و صہیونی منصوبہ مقاومت کو غیر مسلح کرنے، اسرائیلی قبضے کو دوام دینے اور لبنان کی خودمختاری کو کمزور کرنے کی ایک منظم حکمت عملی ہے۔
-
حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک کا صہیونی حکومت کے ساتھ معاہدے کے نتائج پر انتباہ
حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے نے لبنان کی مغرب نواز حکومت اور صہیونی حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو آئین اور قومی مفادات کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔