2 جنوری، 2026، 3:30 PM

اسرائیل نے مشکوک ہدف کے شبہ میں اپنا ہی ڈرون مار گرایا

اسرائیل نے مشکوک ہدف کے شبہ میں اپنا ہی ڈرون مار گرایا

صیہونی ریاست کے فضائی دفاعی نظام نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک مشکوک ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل داغے، جس کے بارے میں بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ اسرائیلی فوج کا اپنا ہی ڈرون تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے نیوز سروس المنار سے اطلاع دی ہے کہ صفد کے قریب ایک مشکوک ہدف کی طرف ایک انٹرسیپٹر میزائل داغا گیا، اور اسرائیلی فوج اب اس بات کی تصدیق کر رہی ہے کہ آیا یہ محض ایک جھوٹا الارم تھا۔

اس سے قبل، ٹائمز آف اسرائیل نے فوجی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ لبنانی سرحد کے قریب برعام کے علاقے میں سائرن بجنے کے بعد، ایک مشکوک فضائی ہدف کی جانب ایک انٹرسیپٹر میزائل روانہ کیا گیا۔

دریں اثنا، اخبار نے فوجی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ لبنانی سرحد کے قریب برعام کے علاقے میں بجنے والے فضائی حملے کے سائرن دراصل ایک غلط الارم کا نتیجہ تھے۔

News ID 1937474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha