مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے لبنان میں حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں اسرائیل کی جانب سے لبنان کی بقاع وادی میں کی جانے والی کارروائی کو خونی قتل عام قرار دیا گیا۔
انصاراللہ نے لبنان کے عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔
بیان میں مقبوضہ فلسطین میں امریکا کے ایلچی کے حالیہ بیانات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ یہ ریمارکس فلسطین اور عرب ممالک کی حیثیت پر توسیع پسندانہ عزائم کی امریکی حمایت کو ظاہر کرتے ہیں۔
انصاراللہ نے مزید کہا کہ خطے کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب حکومتوں کو مشترکہ اور ذمہ دارانہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
آپ کا تبصرہ