15 دسمبر، 2025، 4:22 PM

حزب اللہ؛ میڈیا امور کا نیا ادارہ قائم، ابراہیم الموسوی انچارج مقرر

حزب اللہ؛ میڈیا امور کا نیا ادارہ قائم، ابراہیم الموسوی انچارج مقرر

حالیہ جنگ کے بعد تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے تحت، حزب اللہ کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز اتھارٹی شورائے قیادت نے میڈیا کے امور کو سنبھالنے کے لیے ایک نئے ادارے کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے قریب سمجھے جانے والے میڈیا ادارے الاخبار روزنامے نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے بعد حزب اللہ کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے تناظر میں، پارٹی کی شورائے قیادت نے، پارٹی کے اندر میڈیا کے امور کو سنبھالنے کے لیے ایک نئے ادارے کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کے مطابق، جو چند روز قبل متعلقہ عہدیداروں کو پہنچا دیا گیا، لبنانی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم الموسوی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے اراکین میں حزب اللہ کے تمام میڈیا اداروں، بشمول ریڈیو، ٹیلی ویژن، الیکٹرانک میڈیا، اور پبلک ریلیشنز یونٹ کے نمائندے شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ ادارہ براہ راست حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی زیر نگرانی ہوگا، اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ اس ڈھانچے کو برقرار رکھنے یا اسے ایک نئی مرکزی کونسل میں تبدیل کرنے کے بارے میں اگلا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

شورائے قیادت کے ایک اور فیصلے میں، اس کمیٹی کو میڈیا اداروں کی تنظیم نو اور انہیں چست بنانے اور ملک کے اندر اور باہر میڈیا سے نمٹنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے وسیع اختیارات دیے گئے ہیں۔

اس فیصلے کے مطابق، میڈیا اداروں کے ذمہ داران کو اسی شعبے میں مہارت حاصل ہونی چاہیے، اور دیگر شعبوں سے رہنماؤں کو اس میدان میں منتخب کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

News ID 1937103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha