16 دسمبر، 2025، 5:09 PM

ایرانی وزیرخارجہ کی روسی پارلیمنٹ میں حاضری، اعلی حکام سے ملاقات

ایرانی وزیرخارجہ کی روسی پارلیمنٹ میں حاضری، اعلی حکام سے ملاقات

عراقچی نے روسی پارلیمنٹ کے دورے کے دوران اعلی روسی حکام سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روس کے پارلیمانی اداروں ڈوما اور فیڈریشن کونسل کا دورہ کیا اور اعلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف کمیٹیوں کے سربراہان اور دوستی گروپس کے عہدیداروں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

یہ ملاقات روسی ڈوما کی ریاستی کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ لئونید اسلوتسکی کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تعاون کے مواقع اور اہم بین الاقوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1937127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha