19 جنوری، 2023، 4:57 PM

ایرانی وزیر خارجہ کا ایران روس معاہدوں پر عمل درآمد پر زور

ایرانی وزیر خارجہ کا ایران روس معاہدوں پر عمل درآمد پر زور

ایرانی وزیر خارجہ نے روس کی ریاستی ڈوما کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے روس کی ریاستی ڈوما کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے چیئرمین لیونید سلتسکی کے ساتھ ملاقات اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

لیونید سلتسکی جو کہ روسی ڈوما کے سربراہ کے دورہ ایران اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کے ہائی کمیشن کے اجلاس کی ہماہنگی کے سلسلے میں تہران میں ہیں، نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقت کی۔

امیر عبداللہیان نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو تعمیری قرار دیا۔ انہوں نے ایران اور روس کے درمیان دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی زور دیا۔

سلتسکی نے اپنی گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مثبت قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات کو فروغ دینے کے اپنے ملک کے عزم کا اظہار کیا۔

News ID 1914272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha