جوہری معاہدے
-
ایران نے جوہری ہتھیار نہیں بنایا ہے، امریکی وزیرخارجہ
انتھونی بلینکن نے کہا ہے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خراب پوزیشن کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار نہیں بنایا ہے۔
-
ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ مغرب کی وجہ سے غیر فعال ہوگیا، روس
عالمی جوہری ادارے میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی وجہ سے عالمی جوہری معاہدہ غیر فعال ہوگیا ہے۔
-
امریکہ اور یورپ کی وعدہ خلافی کے باوجود جوہری معاہدہ اب بھی معتبر ہے، ایران، چین اور روس کا بیان
ایران، روس اور چین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی وعدہ خلافی کی باوجود ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اب بھی قابل اعتبار ہے۔
-
سربراہ ایران اٹامک انرجی؛
یورپی ٹرائیکا جوہری معاہدے سے متعلق اپنی ذمہ داریاں ادا کرے تو ہم بھی معاہدے پر واپس آجائیں گے
ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ جے سی پی او اے کے مطابق، یہ فطری بات ہے کہ جب تین یورپی ممالک اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کی طرف لوٹ جائیں گے۔
-
ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے عمان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے عمان کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔
-
جاپان نے ایٹمی معاہدے کے احیاء کے لئے منصوبہ پیش کیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
حسین امیر عبداللہیان نے جاپانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوکیو کی جانب سے ایران اور امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ پیش کیا ہے۔
-
ایران کے ساتھ مل کر بیرونی مداخلت کا مقابلہ کریں گے، چین
چینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کی خودمختاری، سیکورٹی اور دیگر مفادات کے تحفظ کے لئے حکمت عملی اختیار کریں گے۔
-
ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیشرفت کے خواہاں ہیں، آئی اے ای اے
جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ رفائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی ادارے کے درمیان اس سطح کا تعاون نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں۔
-
عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاملات پر جلد مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں، ایرانی رکن پارلیمنٹ
پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے رکن نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے مستقبل قریب میں مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔
-
رشت آستارا ریلوے لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب، آیت للہ رئیسی اور پیوٹن کی آنلائن شرکت
صدر رئیسی نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارت کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں ہم ان مواقع سے بہتر استفادہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں۔ رشت اور آستارا کے درمیان ریلوے لائن اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
-
ایران کے ساتھ تعاون سب کے مفاد میں ہے، جوہری معاہدے کی بحالی کا امکان بہت کم ہے، عالمی جوہری ادارے
رفائیل گروسی نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی کو معدوم قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون پر زور دیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت ہم سب کے مفاد میں ہے۔
-
آئی اے ای اے کے سربراہ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی آج ہفتے کے دن ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کریں گے۔
-
ایران کی 29ویں قومی جوہری کانفرنس کا پیغام؛
پر امن جوہری توانائی سب کے لیے، جوہری ہتھیار کسی کے لیے نہیں
ایران نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ 29ویں جوہری کانفرنس کا مقصد ہر کسی کے لئے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے اصول پر قائم ایٹمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ کی پالیسی پر بحث کرنا ہے۔
-
ایران کی 29ویں قومی جوہری کانفرنس؛
ایران اپنی جوہری مصنوعات برآمد کرنے کے لئے تیار ہے، ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ
ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن (AEOI) کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ہم دیگر ملکوں کو جوہری مصنوعات برآمد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا ایران روس معاہدوں پر عمل درآمد پر زور
ایرانی وزیر خارجہ نے روس کی ریاستی ڈوما کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔
-
ایران کی جانب سے معاہدے کا دروازہ کھلا ہے لیکن ہمیشہ کے لیے نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جے سی پی او اے پر ایران کی جانب سے معاہدے کا دروازہ کھلا ہے، لیکن ہمیشہ کے لیے نہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
امریکہ کا جوہری معاہدے کا کھیل اپنے آخری لمحوں میں/ مغرب کی بے رغبتی؛ حکمت عملی یا چال؟
مغرب ایک ایسے وقت میں جوہری مذاکرات کے حوالے سے وقت ضائع کرنے اور موقع بنانے کے لئے زمین و آسمان کے تانے بانے ملانے میں مصروف ہے کہ جب انہیں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایران سے زیادہ معاہدے کی ضرورت ہے۔
-
ایرانی وزارت خارجہ:
ایران دباؤ اور دھمکیوں کے تحت امریکہ اور تین یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا
جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تہران امریکہ اور تین یورپی ملکوں کے ساتھ دباؤ اور دھمکیوں کے تحت مذاکرات کرنے یا رعایتیں دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔
-
مذاکرات کے حوالے سے اب بھی ایران کے ساتھ اختلافات باقی ہیں، وائٹ ہاوس
وائٹ ہاوس میں قومی سلامتی کونسل برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اختلافات اب بھی باقی ہیں۔
-
ایرانی وزیر خارجہ:
ویانا میں جاری جوہری مذاکرات، ایران آج رات یورپی رابطہ کار کو اپنی حتمی رائے سے آگاہ کرے گا
ایران کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ آج رات ١۲ بجے تک اپنی حتمی رائے اور نتائج تحریری صورت میں یورپی رابطہ کار کے حوالے کردیں گے۔
-
جوہری معاہدے کے فریقوں کو ہماری شرائط ماننا ہوں گی، امام جمعہ تہران
حجة الاسلام و المسلمین حاج علی اکبری نے آج تہران کی نماز جمعہ سے خطاب میں جوہری مذاکرات کے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ حکومتی اہلکاروں نے ملک کی معیشت کو مذاکرات سے جوڑا ہوا نہیں ہے اور پابندیوں کو بے اثر کرنے کی راہ اپنائی ہوئی ہے۔
-
واضح طور پر اعلان کرچکے ہیں کہ جوہری معاہدے میں واپس آنے کے لئے تیار ہیں، امریکی وزارت خارجہ
امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم جوہری معاہدے میں واپس آنے کے لئے تیار ہیں، اس فرض کے ساتھ کہ ایران بھی یہی کام انجام دے۔