مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل میں برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف جوہری معاہدے کی مخصوص شق کے استعمال کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چین کے نمائندے فو تسونگ نے کہا کہ ایران کئی سالوں سے مذاکرات کے لیے مثبت پیغامات بھیج رہا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ بات چیت کے اصل راستے کو برقرار رکھیں کیونکہ جوہری معاہدہ ایران کے جوہری مسئلے کے حل کے لیے بہترین آپشن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسنیپ بیک میکانزم کو کوئی فریق دوسروں کو دھمکانے کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ بیجنگ تمام فریقین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مزید کوششیں کریں۔
اجلاس کے دوران الجزائر کے سفیر عمار بن جامع نے کہا کہ ہم ایران کے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہیں اور اس معاہدے کی بحالی پر زور دیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ