یورپی ممالک
-
ایران کا یورپی ممالک کی بحری و فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان
ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
عوام نے دشمن کو مایوس کردیا/ تین یورپی ممالک حالیہ دہشت گردی میں شریک ہیں، امام جمعہ تہران
امام جمعہ تہران حجت الاسلام حاج اکبری نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے دشمن کو مایوس کردیا، 12 روزہ جنگ اور ملک کے اندر دہشت گردی میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے علاوہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی بھی شریک ہیں۔
-
امریکی پالیسیوں پر تشویش؛ یورپی ممالک کی امریکہ کے خلاف نئے اتحاد کی تیاری کا انکشاف
ڈنمارک اور سوئیڈن کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چند یورپی ممالک امریکہ کی پالیسیوں اور دباؤ کے مقابلے کے لیے ایک متحدہ یورپی محاذ تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں، جس کے لیے سیاسی اور عسکری سطح پر مشاورت جاری ہے۔
-
ٹرمپ طاقت کے سوا کوئی زبان نہیں سمجھتا، برطانوی میڈیا
برطانوی اخبار گارڈین نے لکھا ہے کہ گرین لینڈ پر فوجی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف طاقت اور دباؤ کی زبان سمجھتے ہیں۔
-
یورپی یونین کا موجودہ بحران ماضی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اس وقت جن مسائل سے دوچار ہے، وہ درحقیقت اس کی ماضی کی غلط اور امریکی غلامی والی پالیسیوں کا قدرتی ردعمل ہیں۔
-
امریکہ یورپ کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، ہم نوآبادیاتی نظام قبول نہیں کرتے، فرانسیسی صدر میکرون
فرانس کے صدر میکرون نے سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش پر کہا کہ دنیا ایک ایسے مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں قوانین کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہے گی، جبکہ امریکہ یورپ کو مطیع اور فرمانبردار بنانے کے درپے ہے۔
-
اگر اپنی ٹیکنالوجی نہ ہو تو ٹرمپ ہمیں غلام بنا لے گا، بلجیئم وزیر اعظم
بلجیئم کے وزیرِاعظم بارت دی ویور نے سوئٹزرلینڈ کے شہر داووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ کے پاس اپنی ٹیکنالوجی نہ ہوئی تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپی ممالک کو غلام بنا سکتا ہے۔
-
یورپ اپنی توجہ یوکرین پر فوکس کریں، گرین لینڈ پر نہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے یورپی ممالک سے کہا: آپ کا فوکس یوکرین پر ہونا چاہیے، گرین لینڈ پر نہیں!
-
ہرگز تمہارے سامنے نہیں جھکیں گے، یورپی ممالک کی جانب سے ٹرمپ کو دوٹوک جواب
گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی مخالفت کی صورت میں اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی کے بعد جرمنی، فرانس، سویڈن اور ڈنمارک نے ٹرمپ کو جواب دیا ہے کہ وہ کبھی اس کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
-
ایران میں حالات پرامن، یورپی یونین کا شرپسندوں سے اظہار یکجہتی، پابندیوں میں اضافے کا اعلان
ایران میں گذشتہ ہفتے فسادات کے بعد حالات پرامن ہونے پر یورپی یونین نے شرپسندوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے پابندیوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
-
ٹرمپ کے جارحانہ انداز سے یورپی ممالک میں کھلبلی؛ اب اگلا ہدف ہم بھی ہو سکتے ہیں
برسلز میں مقیم ایک اعلیٰ سطح کے یورپی سفارتکار نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر کا طاقت کے زور پر اغوا عالمی برادری کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ امریکہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کسی بھی ملک کی خودمختاری کو پامال ل کر سکتا ہے۔
-
امریکہ ہر جگہ اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتا ہے، ایرانی قوم متحد اور ڈٹ کر کھڑی ہے، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایرانی قوم متحد ہے اور دشمن کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی ہے۔
-
یورپ جنگ چاہتا ہے تو روس تیار ہے، ولادیمیر پوٹن
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر یورپ جنگ شروع کرے تو روس تیار ہے، تاہم روس یورپ کے خلاف جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا۔
-
امریکہ اور مغربی ممالک کی قرارداد سے عالمی ادارے کے ساتھ تعاون مزید مشکل ہوگیا، ایران
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے میں قرارداد امریکہ اور تین یورپی ممالک کے دباؤ پر منظور ہوئی؛ یہ اقدام ایران کے پرامن ایٹمی حقوق کی خلاف ورزی اور ادارے کے ساتھ تعاون میں رکاوٹ ہے۔
-
یورپی قرارداد کے بعد قاہرہ معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ہے، ایران
ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تین یورپی ممالک اور امریکہ کی قرارداد کے بعد ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان قاہرہ معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔
-
اقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں، سلامتی کونسل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، ایران
ایرانی مندوب نے اسرائیلی جارحیت اور یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے غلط استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور سنگین خطرات سے دوچار ہے۔
-
امریکہ کی تشویش مقاومت نہیں، صہیونی حکومت کو درپیش اندرونی انتشار
بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر محمدعلی صنوبری نے کہا ہے کہ مقاومت امریکہ اور مغربی ممالک کا حقیقی مسئلہ نہیں بلکہ ان کو اس بات سے تشویش ہے کہ جارحانہ رویے کے باعث صہیونی حکومت جلد اندر سے ٹوٹ سکتی ہے۔
-
عالمی فیصلوں پر امریکی اور یورپی بالادستی کا دور ختم ہوچکا، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسنیپ بیک کی ناکامی نے کثیرالجہتی نظام کے رواج اور مغربی بالادستی کے زوال کو نمایاں کیا۔
-
مغرب کے ساتھ رابطے جاری، امریکہ سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔
-
قرارداد 2231 کے تحت جوہری پابندیاں 18 اکتوبر کو ختم ہوجائیں گی، ایران
اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ، یورپی ممالک اور عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے کہ قرارداد 2231 کی 10 سالہ مدت مکمل ہونے پر ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر عائد تمام پابندیاں قانونی طور پر ختم ہوجائیں گی لہذا کسی بھی غیرقانونی اقدام یا دعوے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
-
مذاکرات کے لیے یورپی ممالک کو خودمختاری اور سنجیدگی ثابت کرنی ہوگی، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یورپی ممالک کو خودمختاری اور فیصلہ سازی کی قوت کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر معتبر مذاکراتی فریق کے طور پر پہچانے جائیں۔
-
عراقچی کا مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو خط؛
غیرقانونی اقدام کے ذریعے مردہ قراردادوں کی بحالی قبول نہیں
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پرانی قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنے کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات غیرقانونی، بے بنیاد اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔
-
اسنیپ بیک میکانزم، سلامتی کونسل ذمہ دارانہ فیصلہ کرے، عراقچی کا انتباہ
ایرانی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے ارکان کو انتباہ کیا ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم کے حوالے سے یکطرفہ دباؤ کے بجائے عالمی قانون کی پاسداری کی جائے۔
-
دوبارہ پابندیاں لگائی گئیں تو جوہری ادارے سے تعاون ختم کردیں گے، علی لاریجانی
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال ہوئیں تو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے سے تعاون بند کردیا جائے گا۔
-
اسنیپ بیک میکانزم کی بحالی کی صورت میں جوابی منصوبہ مکمل تیار ہے، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران جنگ یا تصادم کا خواہاں نہیں، لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔
-
ایران اور یورپی وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات متوقع
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات کا امکان ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
اسنیپ بیک پابندیاں؛ حقیقی خطرہ یا محض نفسیاتی دباؤ؟
سلامتی کونسل میں اسنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کے باوجود ایرانی تیل کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اسنیپ بیک کا مقصد صرف علامتی دباؤ ایجاد کرنا ہے۔
-
سکیورٹی کونسل نے ڈائیلاگ اور اتفاق رائے کا موقع ضائع کردیا، ایرانی سفیر
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے ایران اور اس کے اتحادی ممالک کی پیشکش کے جواب میں دباؤ اور تصادم کا راستہ اختیار کیا۔
-
اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کی کوشش غیر قانونی اور اشتعال انگیز ہے، ایران
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کوشش پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
-
امریکہ میں یورپی شراکت داروں کے ساتھ جوہری مسئلے پر مذاکرات ہوں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات ہوں گے تاکہ خدشات دور ہوجائیں۔