13 فروری، 2026، 5:33 PM

عوام نے دشمن کو مایوس کردیا/ تین یورپی ممالک حالیہ دہشت گردی میں شریک ہیں، امام جمعہ تہران

عوام نے دشمن کو مایوس کردیا/ تین یورپی ممالک حالیہ دہشت گردی میں شریک ہیں، امام جمعہ تہران

امام جمعہ تہران حجت الاسلام حاج اکبری نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے دشمن کو مایوس کردیا، 12 روزہ جنگ اور ملک کے اندر دہشت گردی میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے علاوہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی بھی شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ تین یورپی ممالک نے 12 روزہ جنگ اور ملک کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں منفی کردار ادا کیا اور ایرانی عوام کے ساتھ ناانصافی کی۔ یہ ممالک عوام کی نظر میں اصلی مجرم کے ساتھ شریک جرم شمار ہوتے ہیں۔

مصلیٰ امام خمینی تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال عشرہ فجر اور 22 بہمن خاص حالات میں منایا گیا۔ ایرانی عوام نے 12 روزہ جنگ میں شہید ہونے والے کمانڈروں، سائنسدانوں اور عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاکھوں ایرانی عوام نے ایران، ولایت فقیہ اور رہبر معظم سے اپنی وابستگی کا عملی مظاہرہ کیا، اور صرف تہران میں ڈھائی ملین افراد شریک ہوئے۔ اس عظیم الشان شرکت نے واضح کردیا کہ یہ قوم جتنی زیادہ دھمکیوں کا سامنا کرتی ہے، اتنی ہی زیادہ متحد اور مضبوط ہو کر میدان میں آتی ہے۔ میدان میں عوام کی موجودگی نے دشمن کو شکست سے دوچار اور مایوس کردیا۔

انہوں نے اس عوامی اجتماع کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیغام واضح ہے کہ قومی وحدت ہی سب سے بڑی طاقت ہے، اور جب اجتماعی ارادہ بیدار ہوجائے تو میڈیا کی یلغار اور نفسیاتی دباؤ بھی اسے متزلزل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر نفسیاتی مہم چلائی گئی جس میں جعلی اعداد و شمار، جھوٹی خبریں، بین الاقوامی دباؤ اور یورپی اقدامات شامل تھے۔ اس مہم کا مقصد ایرانی عوام کے حوصلے پست کرنا اور ملکی نظام کو متاثر کرنا تھا۔

امام جمعہ نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کو بہت ناپسندیدہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ معاملہ فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے حالیہ امریکی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے موضوع کو دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اور امریکی بحری بیڑے کی نقل و حرکت سمیت مسلسل دھمکیوں کا مقصد ایرانی قوم کے عزم کو کمزور کرنا ہے۔

خطیب جمعہ نے امید ظاہر کی کہ ملکی سفارتی ادارے ان اقدامات کے حوالے سے مؤثر حکمت عملی اختیار کریں گے اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔

News ID 1938033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha