امام جمعہ تہران
-
شیخ نعیم قاسم سید حسن نصر اللہ کا آئینہ اور عکس ہیں، امام جمعہ تہران
امام جمعہ تہران آیت اللہ صدیقی نے کہا کہ ہم شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نعیم قاسم سید حسن نصراللہ کا عکس اور پرتو ہیں۔
-
اگر صیہونیوں نے کوئی حماقت کی تو ایران وعدہ صادق 3 کے ذریعے تباہ کن جواب دے گا، امام جمعہ تہران
امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ اگر جارح صیہونی رجیم نے مزید کوئی غلطی کی تو ایران آپریشن وعدہ صادق 3 کے ذریعے انہیں کچل کر رکھ دے گا۔
-
اسرائیل تزویراتی طور پر تباہ ہو چکا ہے، امام جمعہ تہران
حجۃ الاسلام ابو ترابی فرد نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ مغربی ماہرین نے لکھا ہے کہ اسرائیل اسٹریٹیجک طور پر ختم ہو چکا ہے اور وہ سماجی لحاظ سے بھی عدم استحکام اور کھوکھلے پن کا شکار ہے۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ محاذ جہاد کی امید اور دلوں کی ٹھنڈک تھے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے سید مقاومت حسن نصر اللہ کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ میں غزہ اور لبنان کے عوام نے ایک ایسے ہیرو کو کھو دیا جو ایک نور اور مشعل راہ تھے جس سے محاذ جہاد کو حوصلہ اور عزم نو ملتا تھا۔
-
عالمی اداروں نے غزہ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، امام جمعہ تہران
امام جمعہ تہران نے عالمی اداروں کی غزہ پر خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لئے عالمی تنظیمیں مر چکی ہیں۔
-
اتحاد بین المسلمین عالم اسلام کی اولین ترجیح ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد بنیادی ترجیحات میں سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمن اپنے استعماری ایجنڈے کے تحت تفرقہ بازی کو سب سے اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
-
خونخوار اسرائیلی جلادوں کو خوف ناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ مجرم صہیونی جلادوں کے لیے اداس اور تاریک دن منتظر ہیں۔
-
ایران عزم او ارادے کی قوت سے دنیا میں اپنا مقام بنا سکتا ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ایران عزم و ارادے کی طاقت کے ذریعے دنیا میں دوسری قوموں کا استحصال کرکے اقتصادی طاقت حاصل کرنے والے ممالک کے مقابلے میں اپنی حیثیت قائم کرسکتا ہے۔
-
اربعین مارچ میں شرکت بھرپور اور بے مثال ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ اربعین مارچ میں کروڑوں لوگوں کی شرکت تاریخ میں بے مثال ہے۔
-
تل ابیب بہتر جانتا ہے کہ ایران کی انتقامی کاروائی حتمی اور ناگزیر ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام ابوترابی فرد نے غزہ کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی رجیم اسلامی جمہوریہ ایران کے اسٹریٹجک اور پیچیدہ منصوبوں کا مقابلہ کرنے میں بارہا ناکام رہی ہے اور خطے کی مساوات کو بدلنے کا ان کا منصوبہ بھی خاک میں مل گیا ہے۔
-
انتخابات میں شرکت سے قومی عملداری میں اضافہ ہوتا ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت اور ملک کے انتظامی ادارے کو چلانے کے لئے قابل ترین شخص کا انتخاب قومی علمداری کے استحکام میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔
-
صدارتی انتخابات میں عوام کا زبردست ٹرن آؤٹ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دے گا، آیت اللہ احمد خاتمی
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں عوام کا زبردست ٹرن آؤٹ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دے گا۔
-
طوفان الاقصیٰ نے صہیونی اور مغربی سازشوں کو ناکام بنا دیا، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی نے خطے میں صیہونیوں اور مغرب کی مشترکہ سازش کو ناکام بنا دیا۔
-
بدخواہوں کے طعنے شہید صدر کو عوام کی خدمت سے نہیں روک سکے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ خاتمی نے کہا: شہید رئیسی کے ہاں ان 33 مہینوں میں کوئی دن چھٹی نہیں تھی بلکہ شبانہ روز کام کرتے تھے اور جہاں بھی کوئی مسئلہ پیش آتا وہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے تیزی سے وہاں پہنچ جاتے تھے۔
-
امریکہ صہیونی جرائم کا اہم حامی اور شریک ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد جواد اکبری نے کہا کہ امریکہ غزہ جنگ میں تمام صہیونی جرائم کا اہم حامی اور شریک ہے۔
-
اس سال کا حج غزہ کے مظلوموں کی حمایت کے لئے فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ اس سال کا حج غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔
-
ایران نے وعدہ صادق آپریشن میں بھرپور اقدامی طاقت کا مظاہرہ کیا، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ایران نے آپریشن وعدہ صادق میں انتہائی پیچیدہ اور جدید ترین ڈرون اور میزائل حملوں کے ذریعے اپنی فیصلہ کن کمانڈنگ طاقت کا مظاہرہ کیا۔
-
صہیونی اگر دوبارہ غلطی کریں تو منہ کی کھانی پڑے گی، امام جمعہ تہران
امام جمعہ تہران آیت اللہ خاتمی نے کہا ہے کہ صہیونی دوبارہ غلطی کریں تو سخت جواب دیا جائے گا۔
-
اسرائیل کے پاس اپنی نابودی سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے کہا کہ اسرائیل خطے کے مختلف اطراف سے مزاحمتی گروہوں کے گھیراو میں آنے کے بعد اپنی نابودی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
-
قرآنی اجتماع باعث فخر تھا/ داعش امریکہ اور اسرائیلی ٹولہ ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آزادی اسٹیڈیم میں امام حسنؑ قرآنی اجتماع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ افراد کا اجتماع فخر کی بات تھی اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے لوگ خدا اور دین سے والہانہ لگاو رکھتے ہیں۔
-
یوم القدس کو صیہونیوں کے خلاف ایک سیاسی طوفان بن جانا چاہئے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا: اس سال کا یوم القدس بہت مختلف ہوگا، اس یوم القدس کو انسان نما صیہونی وحشی دروندوں اور ان کے سفاک حامیوں کے خلاف ایک سیاسی طوفان بن جانا چاہیے۔
-
رہبر معظم انقلاب کی اقتداء میں آیت اللہ امامی کاشانی کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے پیر کی صبح متقی و خدمتگزار عالم دین آيت اللہ امام کاشانی کی نماز جنازہ پڑھائی۔
-
اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ہمیں پسندیدہ چیزوں کو حاصل کرنے اور غیر پسندیدہ چیزوں سے دور رہنے کے لیے تقویٰ اختیار کرنا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ جس چیز سے محبت کرتا ہے اسے انسانوں کے راستے پر ڈال دیتا ہے۔
-
انتخابات میں شرکت ایک دینی فریضہ ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن انتخابات کی صحت پر سوال اٹھانے کے درپے ہیں، کہا کہ ایران کے انتخابات دنیا کے صحت مند ترین انتخابات میں سے ایک ہیں۔
-
راسک واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے، امام جمعہ تہران
انہوں نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے راسک میں پولیس اسٹیشن پر گزشتہ رات ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بہادر بیٹے اور غیرت مند سرحدی محافظ، کرائے کے قاتلوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے ہیں۔
-
دشمن ہماری قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کے درپے ہے/ جہاد کی ثقافت جاری رہے گی، امام جمعہ تہران
تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر امام جمعہ نے کہا: جنگ ختم ہو گئی ہے لیکن جہاد و تلاش کی ثقافت ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ اسے جاری رہنا ہے۔
-
اربعین تلوار پر خون کی فتح کا نام ہے، امام جمعہ تہران
حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ عراق کے معزز لوگ زائرین اربعین حسینی کے استقبال کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زائرین کی خدمت کرتے ہیں، اس سلسلے میں وہ ہم سب کے لئے رول ماڈل ہیں۔
-
اسلامی انقلاب کی شناخت مکتب عاشورا سے ہے، امام جمعہ تہران
تہران میں نماز جمعہ کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد نے کہا کہ مکتب عاشورہ کی وجہ سے ہی آج شام امریکہ کی گرفت سے آزاد ہوا ہے۔
-
قرآن کی توہین کرنے والوں کو یقینا سزا ملے گی، امام جمعہ تہران
تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے کہا کہ آج پیغمبر اکرم (ص) اور قرآن کے خلاف محاذ آرائی کے اس سلسلے کے پیچھے امریکی اور برطانوی استکبار ہے کہ جو اسلام دشمنی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ اور جو لوگ قرآن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں وہ یقینا خدا کے عذاب میں گرفتار ہوں گے۔
-
سویڈش حکومت کو قرآن کی توہین کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے سویڈن میں قرآن کریم کی بار بار توہین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اقوام کو چاہئے کہ وہ سویڈش حکومت کو معافی مانگنے پر مجبور کریں اور سویڈش حکومت کو قرآن کی توہین کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔