23 اگست، 2024، 6:22 PM

اربعین مارچ میں شرکت بھرپور اور بے مثال ہے، امام جمعہ تہران

اربعین مارچ میں شرکت بھرپور اور بے مثال ہے، امام جمعہ تہران

تہران کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ اربعین مارچ میں کروڑوں لوگوں کی شرکت تاریخ میں بے مثال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ یہ ہم نہیں جو کربلا جا رہے ہیں، بلکہ یہ امام حسین  ع ہیں جو ہمیں کربلا لے جا رہے ہیں، اگر ہم نہیں گئے تو بھی ہمارے دل کربلا میں ہیں۔

انہوں نے زائرین اربعین حسینی کی بھرپور میزبانی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے پر عراقی عوام اور سیکورٹی فورسز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

آیت اللہ صدیقی نے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد ایران کے نئے صدر کے انتخاب کے عمل کو سراہتے ہوئے نئی حکومت کی ایرانی قوم کی خدمت کے مشن میں کامیابی کے لئے دعا کی۔

News ID 1926146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 21:02 - 2024/08/23
      0 0
      Moula arbeen per mujhy bhi bulay jaldi