1 اپریل، 2025، 7:15 PM

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ خطے کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا، روس

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ خطے کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا، روس

روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی حملے کے تباہ کن نتائج کے بارے میں سختی سے خبردار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کو نامناسب قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم امریکی دھمکیوں کو ایرانی فریق کے خلاف ڈکٹیشن کا ذریعہ سمجھتے ہیں، تاہم یہ طرزعمل صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دے گا اور مجموعی طور پر، مشرق وسطیٰ میں تنازع کے خطرے سے بچنے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ 

سرگئی ریابکوف نے زور دیا کہ ہم ایک متبادل حل تجویز کرتے ہیں، روس ہمیشہ دھونس دھمکی اور جارحیت کے خلاف ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے نتائج بالخصوص اگر ایٹمی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے تو پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ 

 روس کے نائب وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ اب بھی وقت ہے اور زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے، ہمیں ایک معقول معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس، واشنگٹن اور تہران اور اس مسئلے سے جڑے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اور ایرانی حکام مذاکرات کر رہے ہیں۔ لیکن اگر ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ نہیں کرتے تو ہم اس ملک پر بمباری کریں گے!

News ID 1931552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha