7 نومبر، 2022، 8:19 AM

"باور 373" سسٹم بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی وزیر دفاع

"باور 373" سسٹم بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی وزیر دفاع

بریگیڈئیر جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ "باور 373" دفاعی نظام بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے اور 305 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئیر جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ "باور 373" دفاعی نظام بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے اور 305 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کا مشن مسلح افواج کے لیے خطرات کا مقابلہ کرنے اور ملک کی سرحدوں بالخصوص فضائی سرحدوں کے دفاع میں ہتھیاروں اور آلات کی ضروریات فراہم کرنا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع اور دفاعی صنعت میں ہمارے ماہرین "باور 373" نامی لانگ رینج سسٹم کی ایک قسم تیار کرنے میں کامیاب رہے، جو بیک وقت 6 اہداف کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بہت سے ممالک باور 373 جیسا میزائل ڈیفنس سسٹم رکھنے کی خواہش ہے۔
 

News ID 1913019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha