مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عربی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ غاصب صہیونی ذرائع نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کی جانب سے قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کے کامیاب تجربے کے متعلق اپنی خبروں میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کو خلا میں بھیجنا ایک اہم پیشرفت اور طاقت کا مظاہرہ ہے، جس نے تل ابیب کو انتہائی پریشان کر دیا ہے۔
صہیونی ٹیلی ویژن کے چینل 12 کی اینکر ڈانا ویس نے اس سلسلے میں کہا کہ ایران کی جانب سے اس سیٹلائٹ کیرئیر کا تجربہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران نے (بین البراعظمی) بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے اور قدرتی طور پر اسرائیل کو ان اتفاقات اور پیش رفت پر بہت زیادہ تشویش ہے۔
در ایں اثنا صہیونی چینل 12 کے عسکری تجزیہ نگار نیر دفوری نے تاکید کی کہ اس بات کو واضح ہونے میں چند دن لگیں گے کہ یہ سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ خلا میں رکھ دیا گیا ہے اور اس کی صلاحیتیں کس سطح پر ہیں۔ تاہم لیکن اس طرح کے راکٹ کو خلا میں چھوڑنا ایران کی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغنے کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے، یہ اسرائیل کی آنکھوں کے سامنے ایران کا اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے!
ایک رپورٹ میں صہیونی ٹی وی چینل کان نے سپاہ پاسداران انقلاب کی ایئر فورس کی جانب سے سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ قائم 100 کے کامیاب تجربے کو تہران کی جانب سے تل ابیب کے لیے واضح دھمکی آمیز پیغام قرار دیا اور کہا کہ یوکرین کی جنگ پس پردہ ایران اور اسرائیل کے درمیان محاذ آرائی کا میدان بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کان ٹی وی چینل نے اپنے روزمرہ کے پروگراموں کو روک کر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کے کامیاب تجربے کی بریکنگ نیوز میں ان خبروں کو ایران کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے حصول سے تعبیر کیا تھا۔
صیہونی ذرائع نے اپنی رپورٹس میں سپاہ پاسداران کی فضائیہ کی جانب سے قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر کے کامیاب تجربے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1913012
آپ کا تبصرہ